ژوب: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید، 3 دہشتگرد بھی مارے گئے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر بابر خان شہید ہوگئے۔ شہید میجر بابر خان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سال کے شہید میجر بابر خان کا تعلق میانوالی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکا مؤثر انداز میں سراغ لگایا، علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے