ہری پور: گورنمنٹ گرلز اسکول میں آگ لگ گئی، 900 طالبات کو نکال لیا گیا

ہری پور: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی جس نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے دوران تقریباً 900 سے ہزار تک طالبات اسکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ایم اے ہری پور اورغازی سے فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائربریگیڈکی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں مقامی افراد بھی شریک ہیں، پہاڑی علاقہ ہونےکےباعث فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے