عید قرباں ؛مویشی منڈیاں زمین پر اورقیمتیں آسمان پر

عید قرباں میں 2 روز رہ گئے ہیں اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں تو زمین پر ہیں لیکن وہاں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھُونے لگی ہیں۔

عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے عوام نے منڈیوں کا رُخ کرلیا ہے جہاں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے۔

مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آرہے ہیں۔

قربانی کے دن نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے