محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 8 جولائی(پیر) اور یوم عاشور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگا۔

محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت میں ہوا جہاں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات میں مطلع ابرآلود رہا اور چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرام الحران 1446 ہجری بمطابق 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی، کوئٹہ میں چاند 8 بج کر 10 منٹ سے 8 : 27 تک دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ممبر صوبائی رویت ہلال کمیٹی محمد عارف سیالوی اور مفتی محمد اسحاق ساقی نے بتایا کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا اور پنجاب بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے