اسرائیلی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بمباری، 44 شہید

ااسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں بے گھر 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔
ادھر یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ خیلج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے