قومی رحمۃ للعالمین اتھارٹی کا مقصد تعمیرِ سیرت کے ذریعے سماج کی اخلاقی تعمیر ہے؛چئیرمین خورشید احمد ندیم

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم کے چئیرمین خورشید احمد ندیم نے کہا ہے کہ ’عالمی امن کی تلاش:تعلیماتِ پیغمبر ﷺ کی روشنی میں‘ کے عنوان کے تحت رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں تین روزہ ’سیرت فیسٹیول‘ 20 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں ملک اور بیرون ممالک سے محققین ساٹھ سے زائد تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے ۔

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم اور وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے اسلام آباد میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول 20, 21, اور 22 ستمبر کو نیشنل اسکلز یونیورسٹی آئی ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں بچوں ، خواتین اور اقلیتوں کے لیے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران کتاب میلہ ، دستاویزی فلموں کی نمائش، خطاطی کی نمائش اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا ۔خورشید ندیم نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہمہ رنگ پر وگراموں کا مجموعہ ہے۔

خورشید ندیم نے کہا کہ ’قومی رحمۃ للعالمین وخاتم النبیین اتھارٹی‘ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد رسالت مآب سیدنا محمد ﷺ کی سیرتِ مطہرہ پر تحقیق ہے تاکہ اس کی روشنی میں تعمیرِ سیرت کے ذریعے سماج کی اخلاقی تعمیر کی جائے۔منزل ،فرد اورسیاسی و سماجی اداروں کی اصلاح ہے۔تعمیرِ سیرت کے لیے لازم ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام میں سیرت سازی کو بنیادی اہمیت دیں۔سیرت کتاب میلے میں پاکستان بھر سے پبلشرز آئیں گے اور سیرت کی کتابوں پر عام لوگوں کو پچاس فیصد تک رعایت ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے