روسی فضائیہ کی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی

روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے گزشتہ تین روز کے دوران شام میں دہشتگردوں کے چار سو چوراسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف میں رابطہ ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے طیاروں نے شام میں دہشتگردوں کے چار سو چوراسی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے امن مذاکرات کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے جبکہ شامی اپوزیشن کے ترجمان نے روس اور شامی حکومت پر امن مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادھر جینیوا میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹافین ڈی مسٹورا کا کہنا ہے کہ شام پر ملتوی ہونے والے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کی حتمی فہرست تیار ہے جنہیں جلد دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔امن مذاکارات میں اولین کوشش جنگ بندی ہوگی۔

ڈی مسٹورا کا شام میں اقوام متحدہ کا ثالثی کا کردار ادا کرنے پر کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تین مراحل پر مشتمل ہوں گے۔خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں این جی اوز اور خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ادھر سماجی رابطوں کی سائٹ پر بھی ویڈیو جاری کی گئی جس میں روسی طیاروں کی صوبہ ڈیرہ پر بمباری کو دکھایا گیا ہے جس کے ردعمل میں داعش نے الیپو اور ہساکا میں خودکش کار بم دھماکے کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے