فیس بک کی جانب سے کھیلوں کے شائقین کے لئے خوشخبری

نیو یارک:فیس بک نے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا اوراس فیچر کا نام فیس بک اسپورٹس اسٹیڈیم رکھ دیا جو اپنے صارفین کو براہ راست اسکور اور اپڈیٹس مہیاء کرے گا۔

اس فیچر کی مدد سے نہ صرف صارفین کھیل کی تازہ خبروں سے باخبر رہیں گے بلکہ اپنے دوستوں کو بھی اس کی اپڈیٹس سے آگاہ کرسکتے ہیں اس فیچر سے فیس بک اپنے تمام صارفین کو مختلف کھیلوں سے باخبر رکھے گا ۔

فیس بک اعلامیہ کے مطابق اس وقت فیس بک پر پینسٹھ کروڑ سے زائد افراد ایسے ہیں جو کھیل کے شوقین ہیں فیس بک کے پراڈکٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خصوصاََانہی صارفین کے لئے مختص کی گئی ہے جہاں یہ شائقین نہ صرف کھیلوں کی خبروں سے باخبر رہیں گے بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس کو شیئر بھی کر سکیں گے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اپنی کا میابیوں اور تقریبات کو فیس بک پر مناتے ہیں تاکہ اپنے دوستوں اور مداحوں کو اپنی اس خوشی میں شامل کر سکیں ۔فیس بک کا یہ فیچر اپنے صارفین کواپنے پسندیدہ کھیل اور اسکے اسکورز اور اپڈیٹس کے علاوہ پوسٹس اور براہ راست میچ دیکھنے کے لئے مختلف لنکس بھی مہیاء کرے گا۔

اور ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ صارفین کھیل کو دیکھ کر اس پر اپنا تبصرہ بھی پیش کر سکیں گے فیس بک کی انتظامیہ کے مطابق فی الحال یہ سروس صرف امریکن فٹبال گیمز کے لئے دی جا رہی ہے تاہم اسے بہت جلد تمام کھیلوں تک پھیلا دیا جائے گا یہ سروس آئی فون پر دستیاب ہوگی جسے بعد میں دیگر آئی فونز میں بھی منتقل کر دیا جائے گا۔

یقیناََ فیس بک صارفین کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے جس کی وجہ سے وہ کہیں بھی کھیلوں کی خبروں سے باخبر بھی رہیں گے اور ان خبروں پر اپنا تبصرہ اور اپنی رائی شیئر بھی کر سکیں گے فیس بک کی جانب سے آئے دن اپنے صارفین کے لئے کوئی نہ کوئی خوشخبری مل ہی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے