دنیا کا پہلا پاسپورٹ فری ائیرپورٹ

دبئی: اگر آپ بیرونِ ملک سفر کرتے ہیں تو ائیرپورٹ پر پاسپورٹ، شناختی تصدیق اور امیگریشن کے مراحل میں کافی وقت لگتا ہے، لیکن اب ایک مسلم ملک نے اس عمل کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

دبئی ائیرپورٹ دنیا کا پہلا ایسا ائیرپورٹ بن گیا ہے جہاں مصنوعی ذہانت (AI)، بائیومیٹرک کیمروں اور فلائٹ ڈیٹا کی مدد سے مسافر بغیر پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھائے امیگریشن کے مراحل طے کر سکتے ہیں۔

اس جدید سسٹم کا آغاز ستمبر 2025 میں روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، جبکہ اب اسے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے بھی توسیع دے دی گئی ہے۔

نئے نظام کے تحت اے آئی، بائیومیٹرک کیمروں اور فلائٹ ڈیٹا کی مدد سے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ چند سیکنڈ میں مکمل ہو جاتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ایک وقت میں 10 مسافروں کو بیک وقت بارڈر کنٹرول سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ٹرمینل 3 کے مخصوص راستے سے گزرنے والے مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی ٹکٹ پیش کرنے کی۔

البتہ مسافروں کو دبئی پہنچنے سے قبل اپنی پاسپورٹ تفصیلات اور چہرے کی شناخت (Face Registration) کی رجسٹریشن مکمل کرانا ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس نظام کے ذریعے ہر مسافر کی کلیئرنس اوسطاً 3.4 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتی ہے۔

دبئی ائیرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھ کے مطابق ائیرپورٹ نے جدید کیمرا ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی ہے، جس سے مسافروں کو ملک میں داخلے یا روانگی کے دوران پاسپورٹ نکالنے یا گیٹ ریڈرز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس ٹیکنالوجی کا تجربہ فرسٹ کلاس مسافروں پر کیا جا رہا ہے، جسے مرحلہ وار تمام مسافروں تک توسیع دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے