کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔ وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا

کراچی: پولیس نے اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق ابتدائی بیان جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے