پشاور زلمی نے کراچی کنگز کوشکست دیدی

شارجہ ۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو تین رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کر لی۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا، کراچی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا، 48 رنز پر کپتان شعیب ملک سمیت 5 بلے باز اپنی وکٹیں گنواگئے، لینڈل سمنز 9، نعمان انور 14، عماد وسیم 0، شعیب ملک 8 اور شکیب الحسن 1 رن پر پویلین لوٹ گئے۔

روی بوپارہ اور جیمز ونس نے 61 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کی کوشش کی تاہم ونس 28 گیندوں پر 44 رنز کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

روی بوپارہ نے سہیل تنویر کے ساتھ مل کر 61 رنز کی ایک اور بہترین شراکت قائم کی، شان ٹیٹ کے 18ویں اوور میں انہوں نے 26 رنز بٹورے تو ایک لمحے کو کامیابی کا گمان ہوا تاہم 19ویں اوور میں وہاب ریاض نے سہیل تنویر کو بولڈ کردیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، روی بوپارہ کا ڈیرن سامی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، کراچی کی اننگز 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر تمام ہوگئی۔

پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر بھی سرفہرست آگئی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے