سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں کمسن لڑکی کا کردار کر کے دلوں میں گھر کرنے والی بے بی اداکارہ ہرشالی ملہوترا سے متعلق پتہ چلا ہے کہ اسے بالی ووڈ فلم ’’ فتور‘‘ میں اداکارہ کترینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کرنے کی آفر ہوئی مگر اس نے انکار کردیا تھا۔
فلم سازوں نے جب اس کردار سے متعلق ہرشالی کی والدہ سے بات کی تو انہوں نے موقف اپنایا کہ مختصر کردار ان کی بیٹی ہرشالی کے لیے اچھے نہیں ہیں اور یہ کہ وہ اپنی بیٹی کو اوور ایکسپوز نہیں کرنا چاہتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں بھی بالکل اسی طرح کے ایک کردار کی پیشکش ہوئی تھی تب بھی ہرشالی کی والدہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ چائلڈ اسٹائل ہرشالی ملہوترا نے فلم بجرنگی بھائی جان سے قبل فلم قبول ہے، لوٹ آو تریشا ‘ساودھان انڈیا ‘جودھا اکبر جیسے سیریلس میں کام کیا لیکن انہیں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے فلم اسٹار بنایا