ممبئی:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو اٹھائیس سال بعد بیچلرز کی ڈگری مل گئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم فین کی تشہیر کیلئے دہلی میں موجود تھے،وہاں وہ اپنے کالج ہنس راج پہنچے جہاں ان کے پرنسپل نے انہیں گریجویشن کرنے کے اٹھائیس سال بعد بیچلرز کی ڈگری سے نوازا۔
پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر بہت زیادہ فخر ہے شاہ رخ نے ہمارے کالج سے تعلیم حاصل کی ،ان کی ڈگری ہم نے سنبھال کر رکھی تھی،آج وہ اٹھائیس برسوں بعد واپس آئے ہیں تو ہمیں انہیں یہ ڈگری دیتے ہوئے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ کاکہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اتنے سالوں بعد ڈگری ملی ہے اس اہم موقع پر میں اپنے بچوں کو بہت یاد کررہاہوں کیونکہ میں چاہتا تھا کہ وہ بھی میرے کالج آئیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ انیس سو پچیاسی سے انیس سو اٹھاسی تک ہنس راج کالج کے طالبعلم رہے جہاں سے انہوں
نے اکنامکس میں گریجویشن کیا تھا لیکن کام کی زیادتی کے باعث اپنی ڈگری نہ لے سکے۔