کنواری لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

بہار: بھارتی ریاست بہار کے ضلع میں پنچایت نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگا دی۔

ضلع چمپارن میں لڑکیاں موبائل فون نہیں استعمال کر سکیں گی اور پنچایت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر انہیں 2100 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

فیصلہ گائوں کے تمام مردوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

پنچائت نے خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

گاؤں کے سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟

انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔

پنچائت نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر والدین لڑکی کو بات چیت کیلئے فون دے سکتے ہیں۔

انکر کے مطابق، 2500 نفوس پر مشتمل گاؤں کی آبادی نے پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے