کیپ بریٹن، نووا اسکوٹیا: ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم امریکی بھی تنگ ہیں ۔
بہت سے امریکیوں نے عہد کر لیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیں، وہ کسی ایسے ملک میں نہیں رہیں گے جہاں کاصدر ڈونلڈ ٹرمپ ہو۔
ایسے ہی لوگوں کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔
جس میں ایسے لوگوں کو جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر امریکا میں نہ رہنا چاہیں کیپ بریٹن میں منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔
اس ویپ سائٹ کو سڈنی، نووا اسکوٹیا کے ایک ریڈیو ہوسٹ، روب کالابروس، نے بنایا ہے۔
اس ویب سائٹ کو ان امریکی ووٹرز کے اعلان کے جواب میں بنایا گیا ہے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا امیدوار ہار گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیںگے۔
روب نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہوں نے امریکا چھوڑ کر کینیڈا میں منتقل ہونا ہی ہے تو کیپ بریٹن میں منتقل ہو جائیں۔
اس ویب سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات کے حوالہ جات بھی موجود ہیں۔