سعودی عرب کی خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں جاری موجودہ فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ کشیدگی میں کمی لائی جائے، مزید اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے اور تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا جائے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے تاکہ ایک ایسا سیاسی حل نکالا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ کی طرف جانے سے روکے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں مزید تناؤ سے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔

سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے