ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔
واشنگٹن میں ایک بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی انسان کی صحت خراب ہو تو اس کا اندازہ ہو جاتا ہے، جیسا کہ پچھلی امریکی انتظامیہ کے دوران واضح تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج بھی خود کو ماضی کی طرح توانا محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے متوقع دورۂ چین کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق جنگ کے سوالات کا جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے۔