دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کی 37ویں برسی پر تہران میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی اجتماع کے دوران سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن میدان میں شکست کے بعد عوام کی استقامت کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، ایسا اقدام جو لوگوں میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرے دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے