سالگرہ منانے کیلئے ٹریکنگ پر جانے والا 24 سالہ نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک

بھارت: سالگرہ منانے کیلئے ٹریکنگ پر جانے والا نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے رہائشی 24 سالہ نوجوان نے اپنی سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کا منصوبہ بنایا۔

کیتن نے اپنی سالگرہ منانے کے لیے ٹریکنگ پر جانے کا فیصلہ کیا اور لوناوالا کے لوہا گڑھ قلعے میں ٹریکنگ کیلئے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ٹریکنگ بدقسمتی سے نوجوان پھسلن کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہ گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں نے فوری آپریشن شروع کیا اور نوجوان کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے