فرانس میں صدارتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

فرانس میں صدارتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا۔

فرانس میں آئندہ صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ موجودہ صدر ایمانوئل میکرون کی آئینی مدتِ صدارت کے اختتام سے قبل ملک میں دو مرحلوں پر مشتمل صدارتی انتخاب منعقد ہوگا۔

فرانسیسی حکومت کے مطابق صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار، 18 اپریل 2027 کو جبکہ دوسرا اور فیصلہ کن مرحلہ اتوار، 2 مئی 2027 کو منعقد ہوگا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ان تاریخوں کی باضابطہ منظوری آج بروز بدھ، یکم جولائی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

فرانس کے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت صدارتی انتخابات صدر کی آئینی مدت ختم ہونے سے 20 سے 35 دن پہلے کرانا لازمی ہوتے ہیں۔ موجودہ صدر ایمانویل کی مدتِ صدارت 14 مئی 2027 کو ختم ہو رہی ہے، جس کے مطابق انتخابات کا پہلا مرحلہ 9 سے 24 اپریل کے درمیان ہونا ضروری تھا۔

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد فرانس میں صدارتی انتخاب کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے