تیرہ برس کے بچے نے محبت میں ناکامی پر خود کشی کرلی

پشاور ميں ساتويں کلاس کے طالبعلم نے محبت ميں ناکامی پر خود کشی کر لی

کم سن سلمان کی عمر تیرہ برس تھی اور وہ گل بیلہ کے ایک نجی اسکول میں ساتویں کلاس کا طالب علم تھا ۔ سلمان نے آج اسکول میں ہی خود کو گولی مار دی ۔

12776832_1288125984537480_1380388168_o

پولیس کے مطابق سلمان نے یہ قدم میں محبت میں ناکامی پر اٹھایا۔ سلمان اپنے ہی اسکول کی پانچویں کلاس کی طالبہ سے محبت کرتا تھا اور آج دونوں میں کسی بات پر ناراضی ہوئی ۔ سلمان نے اسکول چوکیدار کے پسٹل سے خود پر دو فائر کئے اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس خود کشی کی مزید وجوہات پر بھی غور کر رہی ہے ۔

سلمان کی موت پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ لوگوں کے مطابق سلمان ایک خوش مزاج لڑکا تھا ۔

12767640_1288126484537430_1170717873_n

پولیس کی تفتیش کے مطابق سلمان کچھ روز سے دلبرداشتہ تھا تاہم اس نے کسی سے اس کا اظہار نہیں کیا ۔

سلمان کے والد نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے بتایا کہ ” وہ آج صبح تیار ہو کر اسکول گیا ، جاتے ہوئے اسکول کی فیس بھی لیکر گیا تھا ”

12776832_1288125984537480_1380388168_o

سلمان کے والد کے مطابق آج تک سلمان نے کسی لڑکی میں دلچسبی یا اس متعلق کوئی بات نہیں کی اور ناہی انہں اس بارے میں کوئی علم ہو سکا ۔

۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے