معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے اور ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔
اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
ملازمہ نے میرا کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نہیں ہیں۔
اس ویڈیو میں یاسمین نے اپنے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میری سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تھی، میرا تو بہت اچھی ہیں اور میں اب بھی ان کے پاس ہی کام کر رہی ہوں۔
https://www.facebook.com/reel/1087842816924723
واضح رہے کہ میرا اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کی ویڈیوز و بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں جب کہ چند سال قبل ایک ٹی وی چینل پر میک اپ آرٹسٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی ان کا نام خبروں میں آیا تھا۔