بالی وڈ کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اداکارہ عالیہ بھٹ سلمان خان کی ہیروئن بننے کے لیے بے چین ہیں اور اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔
اپنے ٹوئٹ پیغام میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کیے بنا میں خود کو مکمل نہیں سمجھتی۔
انھوں نے کہا کہ وہ بڑی بے چینی سے منتظر ہیں جس دن وہ اور سلمان خان فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے انھوں نے کہا کہ میں کسی اچھی کہانی کے انتظار میں ہوں جس کے لیے مجھے اگر سلمان خان کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو اسے کبھی ضائع نہیں کروں گی۔