ایم کیو ایم مجھے قتل کرناچاہتی تھی:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل چوہدری نثار نے مجھے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کام کے لیے فاٹا کے کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2 سال قبل چوہدری نثار نے مجھے ہدایت کی تھی کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے اور آپ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کام کے لیے فاٹا میں کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کے جینے مرنے کے فیصلے کرتے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد کو بھی قتل کیا اور ہمارے کارکنوں کو بھی قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اسپانسرڈ دہشت گردوں نے تباہی مچا رکھی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کرروارہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جو باتیں کررہے ہیں وہ میں 9 سال سے کرتا آرہا ہوں جب کہ مصطفیٰ کمال کے بتائے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے۔

دوسری جانب پروگرام کے اینکر کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم نے مجھ سمیت عمران اسماعیل اور عارف علوی کو مارنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے