پولیس اور گینگ ریپ کرنے والوں کے خلاف خبریں لگاتے ہو ؟ صحافی 5دن سے پابند سلاسل

ضلع بھاولپور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں گینگ ریپ اور دیگر سنگین جرائم میں اضافہ، با اثر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کی کرپشن منظر عام پر لانے کا جرم سینئر صحافی ایم اقبال انجم گزشتہ5روز سے حوالات میں بند ہے،

پولیس اور گینگ ریپ کرنے والے وڈیروں کے خلاف خبریں لگاتے ہو ؟ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس تھانہ خیر ٹامیوالی نے معروف صحافی محمد اقبال انجم کو گرفتار کرلیا . سینئر صحافی اپنے صحافتی فرائض سے سلسلے میں تھانہ خیر پور ٹامیوالی گیا تو ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین نے بہیمانہ تشدد شروع کردیا اور زخمی حالت میں حوالات میں بند کردیا .

ملک بھر میں صحافتی اور سیاسی تنظیموں کے احتجاج اور مظلوم صحافی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا سمیت پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر مہم جاری ہے.

پولیس نے صحافی اقبال انجم پر الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اقبال انجم نے فون پر اطلاع دی کہ نابالغ لڑکی کا اس کی مرضی کے بغیر نکاح کیا جارہا ہے . جب پولیس موقع پر پہنچی تو نکاح کئی گھنٹے پہلے ہوچکا تھا اوررخصتی باقی تھی . شادی والے گھر میں آئے ہوئے مرد اور خواتین نے پولیس پارٹی پر تشدد کیا اور پولیس پارٹی کو باندھ دیا گیا .

بعد ازاں مختلف تھانوں کی پولیس نے پولیس پارٹی جو کہ شدید زخمی حالت میں ملی کو آزاد کرواکر بہاولپور ہسپتال منتقل کیا ، جہاں ان کی حالت انتہائی خطرناک ہے.

دوسری جانب خیر پور ٹامیوالی کے صحافتی سیاسی اور تاجر برادری کا موقف ہے کہ اقبال انجم علاقے کے اوباش جاگیرداروں کے گینگ ریپ کی سٹوریاں نیوز چینل اور اخبارات میں شائع کرواکر پولیس اور بڑے جاگیرداروں بگڑے ہوئے رئیس زادوں کو بے نقاب کر رہے تھے یہی وجہ ہے کہ مقامی ایس ایچ او نے اعلیٰ پولیس حکام کی آشیرباد سے بے گناہ صحافی کو جھوٹے الزامات کے تحت پولیس پر حملہ کروانے کے الزام میں مقدمہ نمبر25/16 کے تحت تھانہ خیر پور ٹامیوالی ضلع بہاولپور میں نامزد کردیا .

گزشتہ روز خیر پور ٹامیوالی اور پریس کلب حاصل پور میں بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا

پولیس نے صحافی اقبال انجم کو علاقہ مجسٹریٹ خیر پور ٹامیوالی کی عدالت میں پیش کیا . جہاں وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے اقبال انجم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا . اقبال انجم کی درخواست ضمانت پر اگلے دن کا نوٹس کردیا گیا .

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گینگ ریپ وڈیو کے ملزمان کئی روز سے پولیس کی حراست میں ہیں‌ تاہم مبینہ طور پر قانون کے مطابق ان کی گرفتاری کا باقاعدہ اندراج نہیں‌کیا گیا . ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کو تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا .

غلام رسول خان چیئرمین نیشنل پریس کلب بہاولپور نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پولیس گردی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے