ماسکو میں دو پاکستانیوں کی حالت انتہائی تشویشناک

ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کیلئے بورڈنگ پاس جاری کردئیے گئے ہیں۔ تمام مسافر ماسکو سے پہلے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے تاہم دو پاکستانیو کو ابھی ایک کمرے میں قید رکھا ہوا ہے ۔

ان دوافراد میں کراچی کے عدنان رفیق اور دیبالپور زنیر ذولفقار شامل ہیں ۔ آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے زنیر ذولفقار نے بتایا کہ عدنان رفیق کی حالت انتہائی خراب ہے اورانہیں پانی تک میسر نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے پانی کی ایک بوتل ہی فراہم کر دی جائے۔

عدنان رفیق اور زنیر ذولفقار کی فلائٹ ماسکو کے وقت کے مطابق رات بارہ بکر پانچ منٹ پر دبئی کے لیے روانہ ہو گی ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے کیونکہ عدنان رفیق کی طبیعت انتہائی سخت خراب ہے۔

روسیوں نے ویزے کے باوجود 150 پاکستانیوں کو ماسکو میں روک لیا، 48 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے ترکی بھیج دیا اور وجہ تک نہ بتائی، 90 پاکستانی 24 گھنٹے سے ماسکو ایئرپورٹ کے کمرے میں بند ہیں، شام تک باقی پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانیوں کو ماسکو لے جانے والی ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر نوید اشتیاق کا کہنا ہے کہ برسلز دھماکوں کے باعث ماسکو کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، اسی باعث پاکستانی تاجروں کو روکا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوٹل کی بکنگ کے پیسے ادا کرنے کے بعد ہی ویزا ملا تھا۔

ان افراد کو سام سنگ کمپنی او ر ایم اینڈ پی کمپنی کمپنی ماسکو لیکر گئی تھی تاہم جب کمپنی سے جب رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے ان کی میزبانی سے انکار کر دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے