پاکستان اور دنیابھرسےدلچسب اوراہم خبریں، سیاست، کھیل، صحت، جرائم،فیشن، شوبز

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]نواز شریف کی سرکاری مصروفیات منسوخ[/pullquote]

nawaz

وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبی معائنے کے لیے لندن جائیں گے . وزیر اعظم کی طبیعت دو دن سے ناساز ہے اور وہ سینے پر دباؤ محسوس کررہے ہیں،خرابی طبیعت کی وجہ سے وہ تھر کول کے تقریب اور کراچی میں فضائیہ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوسکے۔میاں نواز شریف نے 10 روز میں دوسرا غیر ملکی دورہ منسوخ کیا ہے ۔سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن نہیں جا رہے ہیں بلکہ وہ آصف زرداری سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ’لندن میں زرداری صاحب کے دربار میں حاضری دینے کے لیے جا رہے ہیں۔‘

[pullquote]وزیراعظم سےاستعفیٰ مانگنے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم کا شکار[/pullquote]

پاناما لیکس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اس معاملے پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر وہ وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ادھر آصف علی زردای نے پارٹی رہ نماوں کو پانامالیکس کے حوالے سے کوئی بیان دینے سے روک دیا ہےتاہم بلاول بھٹو زرداری اس حوالے سے پارٹی رہ نماوں سے مشاورت کر رہے ہیں .

[pullquote]پرچہ دینے سے روکنے پر طالب علم کی خودکشی[/pullquote]

331856_52569223

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ہمدرد یونیورسٹی کے ستائیس سالہ طالب علم عبدالباسط نے پرچہ دینے سے روکنے پرخود کو آگ لگا کے خودکشی کرلی۔ عبدالباسط بی ڈی ایس کے فورتھ ائیر کا طالب علم تھا۔ یونیورسٹی دیر سے پہنچنے کے باعث انتظامیہ نے پرچہ دینے سے منع کردیا۔ جس کے بعد طالب علم نے اپنے آپ پر پیٹرول چھڑک کے آگ لگالی۔

karachi talib-ilm ki khoodsozi kay peeche kia raaz hai?

کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کی خود سوزی کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔۔۔#Karachi #PrivateUniversiuty #TragicIncident

Posted by Samaa TV on Tuesday, April 12, 2016

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مقتول کے جسم کاآدھے سے زیادہ حصہ جل چکا تھا ، جس کے باعث عبدالباسط زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسے۔اس واقعے پر ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی یونیورسٹی کے چانسلر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

[pullquote]کلبھوشن یادو کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج[/pullquote]

rawagentarrestedinbalochistan_3-25-2016_219975_l

انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹ کلبھوشن یادو کے خلاف پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ بات پیر کی شب کوئٹہ میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بی بی سی کو بتائی۔ان ذرائع کا کہنا تھاکہ یہ مقدمہ کلبھوشن یادو کے خلاف کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) میں مختلف دفعات کے تحت درج کرایا گیا ہے۔کلبھوشن یادوکا کے اعترافی ویڈیو بیان کے مطابق انھیں تین مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی گرفتاری ایران کے صدر کے دورۂ پاکستان اور پاکستانی تحقیقات ٹیم کی پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے لیے دورہ بھارت کے موقع پر ظاہر کی گئی تھی۔پاکستانی حکام کے مطابق کلبھوشن یادو ایران سے بلوچستان میں داخل ہوا تھا۔

[pullquote]’رواں سال گوادر بندرگاہ کام کرنا شروع کر دے گی'[/pullquote]

 width=

چینی حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا۔ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کی ذمہ دار چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ بائی زونگ کے مطابق 2017 میں گوادر بندرگاہ سے دس لاکھ ٹن کارگو گزرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہاں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے تاہم انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ان کی خواہش ہے کہ گوادر خطے کا اہم تجارتی مرکز بن جائے۔ حکام کے مطابق گوادر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مرکز ہے جس کے تحت چین کو پاکستان کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک آسان رسائی مل جائے گی۔ اس بندرگاہ کو 2007 میں چین کی مالی معاونت سے 24.8 کروڑ ڈالرز میں تعمیر کیا گیا تھا۔زانگ کے مطابق ابتدائی طور پر ماہی گیری کی صنعت توجہ کا مرکز بنے گی جس کے لیے جدید طرز کا پراسیسنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔

[pullquote]پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور[/pullquote]

654544-PIA-1388778091-670-640x480

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا گیا۔یہ بل وفاقی وزیر زاہد حامد نے پیش کیا تھا. پی آئی اے بل کے تحت قومی ایئرلائن کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ کمپنی کے زیادہ سے زیادہ 49 فیصد شیئرز فروخت کیے جاسکیں گے مگر انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس ہی رہے گا۔بل کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

[pullquote]پاک افغان طورخم بارڈرپر بغیر دستاویزات پاکستان داخل ہونے پر پابندی[/pullquote]

Torkham Check Post

پاک افغان گیٹ پر دونوں طر ف سیکورٹی فورسز نے بغیر دستاویزات آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے جسکی وجہ سے دونوں طرف ہزاروں افراد متاثر ہوئے .زیادہ تر خواتین ،بچےاور مریض شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے، دم گھٹنے سے گر دوں کی مریضہ بی بی زرافہ اور ایک بچی جاں بحق ہوگئی اور 25 افراد بے ہوش ہو گئے.
طورخم گیٹ پر جم غفیر کی وجہ سے افغانستان کو سپلائی بھی معطل رہی اور درجنوں ٹرالرزاور کنٹینرز بھی پھنس گئیں. سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے طورخم بارڈر کا دورہ کر کے جائزہ لیا جس کے بعد گیٹ پر آمد رفت میں نرمی لائی گئی

[pullquote]ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ پاکستان[/pullquote]

570caa0f6c415

ترک اسپیکر ِ اسمبلی اسماعیل قاہرامان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےاپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور تاثراتی کتاب میں یہ تحریر قلمبند کی .

” ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے پارلیمانی ممبران کے ہمراہ ، قدیم، تاریخی ، ثقافتی و سماجی روابط پائے جانے والے دوست و برادر ملک پاکستان کی قومی اسمبلی کا دورہ کرنے پر مجھے دلی مسرت ہوئی ہے۔ اسلامی افکار و علم کی دولت سے مالا مال علامہ محمد اقبال کی اولادوں یعنی پاکستانی عوام کی نمائندہ قومی اسمبلی کے اس خوبصورت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ادا کردہ قائدانہ کردار کو ہمیشہ بڑی کامیابی سے ادا کرنے پر میں یقین ِ کامل رکھتا ہوں۔”

[pullquote]سوات میں ڈی ایس پی قتل،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی[/pullquote]

پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

ڈی ایس پی شانگلہ محمد الیاس سبزی منڈی کے علاقے میں محافظوں کے ہمراہ دورہ پر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم ان کے محافظ زخمی ہوئے۔

[pullquote]حزب التحریر کے دو کارکن گرفتار[/pullquote]

Hizab worker

سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ اور سنٹرل انفارمیشن ڈیپارٹمینٹ نے مشترکا کاروائی کر کے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے دو اہم رکن گرفتار کر لئے۔سعد خان ایبٹ آباد کا رہائشی اورکالعدم حزب التحریر کا اہم رہ نما ہے جبکہ سیف اللہ قائد اعظم یونیورسٹی کا طالب علم رہا ہے ۔

دونوں ملزمان سے پاکستان میں خلافت کے قیام ، حکومت اور فوج کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے والا لٹریچربرآمد ہوا ہے۔ملزمان کو آبپارہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں دونوں پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

[pullquote] ایک پاکستانی ممبئی اور پیرس حملوں میں ملوث ہو سکتا ہے[/pullquote]

Pakistan Flag on man face

آسڑیا کے استغاثہ نے کہا ہے کہ سالزبرگ میں مقید پاکستانی شہری کے پیرس حملوں اور سن 2008 ممبئی حملوں میں ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے امکانات پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں ہے۔ یہ پاکستانی گزشتہ برس دسمبر سے آسٹریا کے مغربی شہر سالز برگ میں قید ہے۔ اس چونتیس سالہ پاکستان شہری کو الجزائر کے ایک باشندے کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی تحقیقات کاروں کا خیال ہے کہ انتہا پسند گروہ داعش نے ان دونوں افراد کو حملوں کے لیے یورپ روانہ کیا تھا۔

[pullquote]ّعالمی خبریں [/pullquote]

[pullquote]افغان طالبان کا ’عمری آپریشن‘ کے آغاز کا اعلان[/pullquote]

taliban

افغان طالبان نے ملک بھر میں سالانہ ’موسم بہار کے حملوں‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈٰیا کو ارسال کردہ اپنی ایک ای میل میں اس عسکریت پسند گروہ نے کہا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے اس نئی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ اس عسکری کارروائی کا نام سابق جنگجو کمانڈر ملا عمر کے نام پر ’آپریشن عمری‘ رکھا گیا ہے۔ طالبان ہر برس موسم معتدل ہوتے ہی اپنے نئے حملوں کا آغاز کر دیتے ہیں۔

[pullquote]افغان عالم دین اور رکن پارلیمان کے بیان پر دنیا بھر میں ہنگامہ[/pullquote]

Hanafi-under-fire-665x430

گزشتہ دنوں ایک افغان قانون ساز کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں وہ مبینہ طور پر ایک خاتون صحافی کو اس کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیتے دیکھے گئے تھے۔خاتون صحافی ینگ افغان رکن پارلیمان نذیر احمد حنفی سے خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک بل کی بابت ان کی مخالفت کے حوالے سے انٹرویو کر رہی تھیں۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل جانے کے بعد تو حنفی نے ’ریڈیو فری یورپ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دھمکی دینے کا انکار کرتے ہوئےکہاکہ ویڈیو جعلی ہے۔نذیر احمد حنفی کا تعلق ہرات سے ہے اور وہ رکن پارلیمان ہونے کے علاوہ ایک مذہبی اسکالر بھی ہیں۔ حنفی کئی افغان جامعات اور مدرسوں میں لیکچر بھی دیتے ہیں۔

[pullquote]ذاکر نائیک کو’شیطان’ کہنے پر ملائشین سیاستدان پرحملہ[/pullquote]

zakir-naik

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ‘شیطان’ کہنے پر ملائیشیا کی ریاست پنانگ کے نائب وزیراعلیٰ پی راماسیمی کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیاتاہم کوئی جانی ، مالی نقصان نہیں ہوا.راماسیمی کے مطابق ‘اس کا تعلق ممکنہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شیطان کہنے سے متعلق میرے تبصرے سے ہوسکتا ہے’.راماسیمی نے ہندوستانی شہری ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی تقاریر کے ذریعے دیگر عقائد سے متعلق نفرت پھیلارہے ہیں.انھوں نےاپنے بیان کی معافی بھی مانگ لی.

[pullquote] وسطی افریقی جمہوریہ میں جنسی زیادتی کی تحقیقات[/pullquote]

وسطی افریقی جمہوریہ میں امن فوجیوں کی طرف سے بچوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات کے تحقیقاتی عمل پر اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی ملزمان کا احتساب کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ اس نے تجویز کیا ہے کہ ان کیسز کی تحققیات انہی ممالک کی حکومتیں کریں، جن کے فوجی مبینہ طور جسنی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

[pullquote] برازیل میں صدر کا مواخذہ کیا جائے گا[/pullquote]

برازیل کی کانگریس کمیٹی نے صدر ڈلما روسیف کے مواخذے کی حمایت کر دی ہے۔ پینسٹھ رکنی اس کمیٹی کے اڑتیس ارکان نے کہا کہ صدر کے خلاف مواخذے کا عمل شروع کرنا چاہیے جبکہ ستائیس ممبران نے اس کی مخالفت کی۔ روسیف پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑھتے ہوئے ریاستی خسارے کو چھپانے کے لیے حکومتی اکاؤنٹس میں ہیرا پھیری کی ہے۔ اب اس حوالے سے سترہ یا اٹھارہ اپریل کو برازیل کے ایوان زیریں میں ووٹنگ ہو گی۔ ناکامی کی صورت روسیف میں اپنے عہدے سے ہاتھ دھو سکتی ہیں۔

[pullquote] ’عراق کو مالی امداد کی ضرورت ہے‘[/pullquote]

عراق فورسز اور امریکی عسکری اتحاد کی کارروائیوں کی وجہ سے انتہا پسند گروہ داعش کو اس ملک میں ناکامی کا سامنا ہے۔ تاہم ماہرین نے خطرہ ظاہر کیا ہے یہ جہادی زیر زمین سرگرم ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس تناظر میں زور دیا ہے کہ عراق کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دہشت گردی کے اثرات سے مکمل طور پر نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔

[pullquote] مندر حادثہ، پانچ مطلوب افراد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا[/pullquote]

مندر حادثے میں مطلوب پانچ افراد نے آج خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ وہ آتش بازی کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے جبکہ قانون کے مطابق اس طرح کی کارروائی پر پابندی عائد ہے۔ جنوبی ریاست کیرالا میں ہفتے کی رات رونما ہونے والے اس حادثے کی وجہ سے سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ان پر آج ہی باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

[pullquote] جی سیون کے اعلامیے پر چین کا سخت ردعمل[/pullquote]

بیجنگ حکومت نے جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کے اعلامیے پر شدید اختلافی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ پانیوں کے بارے میں کوئی بیان دیتے ہوئے جی سیون کو اپنے ماضی کے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔ جی سیون نے چین کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان متنازعہ پانیوں میں اشتعال انگیزی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

[pullquote] زیکا وائرس سوچ سے زیادہ خطرناک[/pullquote]

امریکی طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جتنا خیال کیا جا رہا تھا زیکا وائرس اس سے زیادہ خطرناک ہے۔ ان حکام نے اوباما کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اس وباء سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے 1.9 بلین ڈالر کی رقوم فراہم کی جائیں۔ گزشتہ برس سے اب تک یہ وائرس امریکی براعظموں کے تیس ممالک میں پھیل چکا ہے۔ امریکی طبی حکام نے زور دیا ہے کہ اس وباء کے خاتمے کے لیے ایک عالمی ردعمل درکار ہے۔

[pullquote] یوکرائن میں نئے وزیر اعظم کی تلاش[/pullquote]

یوکرائن میں وزیر اعظم آرسینی یاتسینی یُک کی طرف سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد اس شورش زدہ ملک میں نئی حکومت سازی کی کوششیں زور وشور سے جاری ہیں۔ ملکی صدر کی کوشش ہے کہ آئندہ وزیر اعظم بھی یورپ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہو۔ صدر پیٹروپوروشینکو نے پارلیمنٹ کے اسپیکر Volodymyr Groysman کو وزارت عظمٰی کے لیے نامزد کیا ہے لیکن کئی حلقوں میں اس بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ یاتسینی یُک حکومتی ایوانوں میں بدعنوانی کے خاتمے میں ناکام ہو گئے تھے جبکہ ان پر عوامی دباؤ بھی بڑھ گیا تھا کہ وہ اس منصب سے الگ ہو جائیں۔

[pullquote] ترکی میں بم حملہ: ایک فوجی ہلاک، پچاس افراد زخمی[/pullquote]

ترکی میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک فوجی ہلاک جبکہ پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ کرد اکثریتی علاقے میں یہ حملہ ایک ایک سکیورٹی چوکی پر کیا گیا ہے۔ ترک حکومت نے گزشتہ رات کیے گئے اس حملے کا الزام کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے۔ اس پرتشدد کارروائی کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے فوج نے چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

[pullquote] یمن میں جنگ بندی پر عمل جاری[/pullquote]

یمن میں فائر بندی کی ڈیل پر کامیاب طریقے سے عمل جاری ہے۔ اس جنگ بندی وقفے کی نگرانی کرنے والے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کئی مقامات پر تشدد کے اکا دکا واقعات نوٹ کیے گئے ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ ڈیل کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔ آج عدن میں ایک خود کش حملے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے، جس میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ امریکی حکومت نے مجموعی طور پر اس ڈیل کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک اور ایران نواز حوثی باغیوں نے اس جنگ بندی وقفے کا احترام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]پاکستان کا نیا کوچ انڈین پریمیئر لیگ سے[/pullquote]

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا اور اس کا انتخاب ممکنہ طور پر ہندوستان میں جاری انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شریک کوچز میں سے کیا جائے گا۔کوچنگ کے عہدے کے لیے سابق آسٹریلین کرکٹرز ڈین جونز اور ٹام موڈی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نئے کوچ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور وسیم اکرم اس وقت آئی پی ایل کے لیے ہندوستان میں موجود ہیں جہاں وہ امیدواروں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

[pullquote]
اذلان شاہ کپ میں پاکستان کو لگاتار تیسری شکست[/pullquote]

ایپوہ: ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا.
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد ہندوستان نے بھی پاکستان کو عبرتناک شکست دے کر تائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
روایتی حریف ہندوستان کےخلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی مکمل بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ کی ابتدا ہی میں منپریت کے گول کی بدولت ہندوستان نے برتری حاصل کی لیکن چند منٹ بعد پاکستان کے کپتان محمد عرفان نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
ہندوستان نے جوابی وار کرتے ہوئے رمندیپ کے گول کی بدولت دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔
اس کے بعد ہندوستانی ٹیم میچ پر چھاگئی اور تیسرے اور چوتھے کوارٹرز میں پاکستانی کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
تیسرے کورٹر میں سنیل نے گول کر کے 3-1 کیا تو چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھی ہندوستان نے اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے مزید دو گول کر کے جہاں میچ پانچ ایک سے اپنے نام کیا وہیں پاکستان کو فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کردیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اختتامی لمحات میں ہندوستان کو ایک پینالٹی اسٹروک ملا جسے انڈین ٹیم گول میں نہ بدل سکی جبکہ ایک اور گول بھی کیا لیکن امپائر نے اسے فاؤل قرار دے کر ماننے سے انکار کردیا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکستوں کے بعد یہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

[pullquote] چیمپئنز لیگ کوراٹر فائنل، وولفس برگ اور میڈرڈ آمنے سامنے[/pullquote]

جرمن فٹ بال کلب وولفس برگ آج چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں ریئل میڈرڈ کے خلاف اہم میچ کھیلے گا۔ پہلے مرحلے میں ہسپانوی کلب نے وولفس برگ کو دو صفر سے مات دے دی تھی۔ اس میچ کو وولفس برگ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]اسلام آباد فیشن ویک[/pullquote]

fashion week

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور ٹرپل ای کے اشتراک سے چوتھے اسلام آباد فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد فیشن ویک میں شائقن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیشن شو میں ڈیزائنر امیر عدنان، عثمان دیتو،احمد بلال، منیب نواز،رضوان اللہ،معظم عباسی فیشن ہاوسز نکشے،رائل ٹیگ ،موٹوز،کوکی کونسیپٹ، اور اقراء یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے اپنے ڈیزاین کردہ مبلوسات نمائش کے لئے پیش کئے۔فیشن شو میں ماڈلز عروسی ملبوسات ،لگژری پرٹ،لان کے ملبوسات اور جدید تراش خراش پر مبنی ملبوسات کی نئی کلیکشن پہن کر جلوہ گر ہوئے۔فیشن شو کےآرگنائزرارشد صدیقی اور ریز علی شاہ نے کہا اسلام آباد کے لوکل ڈیزائنرز کے ساتھ لاہور اور کراچی کے ڈیزائنر بھی اس ایونٹ کا حصہ بنے۔تقریب کے آفیشل فوٹو گرافر فخر افتخار اور آفیشل سٹائلسٹ صوبیہ مصطفی اور شامل قریشی تھے۔اسلام آباد فیشن ویک میں سفارت کاروں اور فیشن لورز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

[pullquote]وینا ملک بھی طاہرشاہ کا گانا سن کرچپ نہ رہ سکیں۔۔[/pullquote]

veena-malik0000000000000000

لاہور:پاکستانی کی معروف اور متناز عہ اداکارہ و ماڈل وینا ملک بھی طاہر شا ہ کا اینجل سن کر چپ نہ رہ سکیں اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل کی ویڈیو ریلیز ہو نے کے بعد پوری دنیا میں ان کے چرچے پھیل چکے ہیں ،یہاں تک کہ بھارتی اداکارہ ٹوئینکل کھنا تو انہیں پاکستانی ایٹم بم قرار دے چکی ہیں۔
یہ سب دیکھ کر وینا ملک کیوں پیچھے رہتیں ،وہ بھی طاہر شاہ کیخلاف میدان میں کود پڑیں اور ان پر تنقید کے تیر برسادئیے،وینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری بیٹی نے ٹی وی پر جب طاہر شاہ کا گانا اینجل سنا تو وہ دکھ اور صدمے کا شکار ہو گئی اور ٹی وی بند کرنے کیلئے کہنے لگی۔
طاہر شاہ کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے اینجل کے بول ،ویڈیو میں پہنے گئے کپڑے غرض ہر چیز کو لے کر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اس صورتحال میں وینا ملک کی طرف سے کی گئی تنقید ان پر کتنا اثر کرتی ہے یہ تو وقت ہی بتا ئے گا۔

[pullquote]شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا،شاہ رخ[/pullquote]

570ccfcf5f1e3

ممبئی: بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا.
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘دی کپل شرما شو’ کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا.
جب میزبان کپل شرما نے شاہ رخ سے ‘سیلفی’ کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا، ‘آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے، اُس وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے’.
شاہ رخ نے بتایا، ‘میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں. حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتہ کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن یہ شو دیکھنے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی.’
شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں.اگر فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو 15 اپریل کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی نئی فلم ‘فین’ میں وہ گورو نامی مداح اور سپر اسٹار آرین کھنہ کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے