شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا،شاہ رخ

ممبئی: بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا.

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘دی کپل شرما شو’ کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا.

جب میزبان کپل شرما نے شاہ رخ سے ‘سیلفی’ کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا، ‘آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے، اُس وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے’.

شاہ رخ نے بتایا، ‘میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں. حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتہ کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن یہ شو دیکھنے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی.’

شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں.

اگر فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو 15 اپریل کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی نئی فلم ‘فین’ میں وہ گورو نامی مداح اور سپر اسٹار آرین کھنہ کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے