پاکستان اور دنیا بھر سے آج کی اہم ترین خبروں پر مشتمل پہلا آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیاا۔
[/pullquote]

5724e026158c8

یہ دن یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔
اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہے تاہم صورت حال اس کے برعکس ہے۔
مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او کے مطابق دنیا کے مزدوروں کا 20 فیصد حصہ غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہا ہے جبکہ 40 فیصد غربت کے ساتھ مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم مستعفیٰ ہوں: بلاول. . . بلاول ٹھیک کہتے ہیں :عمران
[/pullquote]

Bilawal Nawaz Imran

پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے افراد کے نام سامنے آنے کے بعد ان پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اب پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنیچر کو پاکستان زیر انتظام کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ’ کہ جب تک پاناما لیکس کے خلاف تحقیقات ہوں آپ استعفیٰ دیں، اور آپ ان الزامات سے بری ہو جائیں تو پھر آکر وزیراعظم کا عہدہ سنھبال لیں۔‘
بلاول بھٹو نے کہا: ’میاں نواز شریف صاحب آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین سال تک کشمیر پر کبھی بھی کھل کر بات نہیں کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انتہا پسندی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
انھوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی اداروں پی آئی اے اور سٹیل ملز کے حوالے سے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ انھیں اونے پونے داموں بیچنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ جائز ہے۔

[pullquote]ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھر جائیں،شہباز شریف
[/pullquote]

shebaz-ho-ja

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں سب سے پہلے شریف خاندان کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہے۔ہمارے بچے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور بتائیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھر جائیں، وہ اپنے والد کے پانچ سال دیکھیں جن پر کرپشن کے بہت الزامات ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں کہا سب سے پہلے شریف خاندان کمیشن کے سامنے پیش ہونےکے لیے تیار ہے،ہمارے بچے پیش ہوں گےاور بتائیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب تم تھک جاؤگے لیکن شہباز شریف آخری حد تک جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا بھی جواب دیا اور کہا کہ ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھرجائیں، بلاول پہلے اپنے والد کےپانچ سال اٹھا کر دیکھ لو۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین وہ بات کریں جو سہہ سکیں باری مانگنے والے پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں ۔عمران خان کے اطراف قبضہ مافیا گروپ بیٹھا ہے۔

[pullquote]اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی تحریک انصاف کاجلسہ
[/pullquote]

pti-rally-lahore

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے احتجاجی جلسے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں شدت پسندی کے عمومی خطرے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مال روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور جلسے کے لیے متبادل جگہ کے انتخاب کی تجویز دی گئی تاہم تحریک انصاف مال روڈ پر ہی جلسہ کرنے پر بضد رہی۔
لاہورانتظامیہ کے ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر(ای ڈی او) طارق زمان کے مطابق اجازت نہ دیے جانے کے باجود 2000 سکیورٹی اہل کار جلسہ کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں۔

[pullquote]کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے،جہانگیر ترین
[/pullquote]

jahangir tareen

لاہو:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف شوبازی چھوڑدیں اور قوم سے سچ بولیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی طرح انکے بچوں کا بھی بزنس ہے۔انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے تمام اثاثے شو کردئیے ہیں۔انہوں نے ملک سے باہر پیسہ جائز طریقے سے بھیجا اور پانچ سالوں میں ستائیس کروڑ روپے ٹیکس بھی ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں کہ انکے خاندان نے پانچ سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔
جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ پانامہ لیکس پر کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کی پارٹی میں بھی اب کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم سچ کی منتظر ہے،وزیراعظم کو چار دن کی دی گئی مہلت ابھی باقی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور علی زیدی کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والا کرپشن کے خلاف آج کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔

[pullquote]پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
[/pullquote]

petrol

اسلام آباد:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بہتر روپے باون پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے فی لیٹر برقرار رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

[pullquote]بابا حیدر زمان کی بغاوت کی دھمکی
[/pullquote]

baba

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ حکومت پاک چین راہداری منصوبہ کو اگر ہزارہ کی سرزمین سے گزرنے نہیں دے گی، تو ہزارے وا ل قوم پرویز خٹک اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بغاوت کریں گے،
ایبٹ آباد میں ہزارہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی سالمیت کا منصوبہ ہے، خیبر پختو نخواہ حکومت نے جو سوموارکو صوبائی اسمبلی سے ہزارہ کی سرزمین سے اس منصوبہ کو روکنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اس کی تحریک صوبہ ہزارہ مخالفت کرتی ہے،اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی.

[pullquote]کراچی: کارروائی میں سات افراد گرفتار
[/pullquote]

jail2

کراچی:کراچی میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔پاک کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے یاسین آباد قبرستان میں چھاپہ مار کر قبرستان کے گورکن ناصرعباس کو حراست میں لے لیا،مزید تفتیش کے لیے گورکن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا کے قبرستان سے پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
ادھرکورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑگیا، شہریوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ کھارادر پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے تھانے منتقل کر دیا۔

[pullquote]سیاست سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،سراج الحق
[/pullquote]

sirajul

کراچی:جماعت اسلامی نے ملک میں کرپشن مٹاؤ تحریک چلانے کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ سیاست سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، عوام اس مہم میں ساتھ دیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف میدان میں آگئے، کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو خود احتساب کے لیے پیش ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، لیکن یہاں اب تک کوئی کمیشن بھی نہیں بنایا گیا، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کرپشن کے خلاف کام کریں گے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]جہیز کے لئیے پچیس ھزار قتل
[/pullquote]

india-heat

انڈیا کی پارلیمان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2012 سے2014 میں تین برس کے درمیان جہیز کے لین دین سے منسلک 24,700 اموات درج کی گئیں۔
نیشنل کرائم بیورو کے ریکارڈ کے مطابق سنہ 2012 میں 8,233 نئی شادی شدہ خواتین کی جہیز کے لین دین کے حوالے سے موت ہوئی۔
سنہ 2013 میں 8,083 اور 2014 میں 8,455 نئی شادی شدہ خواتین موت کا شکار ہوئیں۔تین برس کی اس مدت میں جہیز کے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔

[pullquote]امریکی ریاست میں سیلاب نے تباہی مچادی
[/pullquote]

flood

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص غائب ہے۔
ٹیکساس میں طوفانی بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں دادی اوراس کے چار پوتے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔امریکا کی سینٹرل ریاستوں میں آنے والے طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ ٹیکساس میں متاثرہونے والا فلسطینی خاندان تھا۔واقعہ ٹیکساس سے ایک سو میل دور پیش آیا، جہاں سیلاب کا پانی مکان کی چھت تک پہنچ گیا،ہلاک ہونے والوں میں چونسٹھ سالہ خاتون اور چھ سے نو سال تک کے بچے شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

[pullquote]شام:نو روز سے جاری لڑائی میں 250سے زائد شہری ہلاک
[/pullquote]

syria

دمشق: شام کے شہر حلب میں جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں،حکومت فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر تیس فضائی حملے کیے۔
شام کے شمالی شہر حلب میں گزشتہ نو روز سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے،حکومتی اور حزب اختلاف کے فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آچکی ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت دمشق کے قریب بھی لڑائی کی اطلاعات ہیں،دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ فروری میں جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ سب سے خطرناک لڑائی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے کام کرنے والے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔ یونیسیف کے ایک ہسپتال پر بمباری کے باعث مریضوں کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹر بھی مارے گئے۔ بمباری سے شہر کی تمام عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ہیں۔

[pullquote]سماوہ میں دو کار بم دھماکے، بتیس ہلاک، درجنوں زخمی
[/pullquote]

عراق کے جنوبی شہر سماوہ میں آج دو کار بم دھماکے ہوئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم بتیس افراد ہلاک جبکہ 75 زخمی ہوئے ہیں۔ سماوہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں نصب بم کے ذریعے پہلا دھماکا صوبائی کونسل کی عمارت کے سامنے جب کہ دوسرا ساٹھ میٹر کی دوری پر واقع بس اسٹیشن پر کیا گیا۔ پولیس نے دھماکوں کی شدت کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

[pullquote]حلب میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں، روس
[/pullquote]

روسی وزارت دفاع نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جنگ بندی میں حلب شہر کو بھی شامل کرنے کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل روس نے امریکا کی جانب سے اسد حکومت پر فضائی بمباری روکنے کا مطالبہ یہ کہہ کر رد کر دیا تھا کہ یہ حملے دہشت گردی روکنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ حلب میں فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقے میں اٹھائیس فضائی حملے کیے گئے۔

[pullquote]ترکی میں بم دھماکا، ایک ہلاک تیرہ زخمی
[/pullquote]

ترکی کے جنوبی شہر غازی انتیپ میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ تیرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں نو پولیس اہلکار اور چار سویلین شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق بظاہر یہ ایک کار بم دھماکا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ غازی انتیپ شامی شہر حلب سے محض ساٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

[pullquote]عراقی وزیر اعظم نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
[/pullquote]

عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے سینکڑوں حامی بغداد میں پارلیمان کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز درجنوں مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے عراقی پارلیمان کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔ مقتدیٰ الصدر کے حامی عراق میں آئینی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اس واقعے کے بعد بغداد انتظامیہ نے گرین زون کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

[pullquote]ترکی کے تین فوجی راکٹ حملے میں ہلاک
[/pullquote]

کرد ملیشیا کی جانب سے کیے گئے ایک راکٹ حملے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 14 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ترک فوج کے ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو راکٹ داغے گئے۔ یہ حملہ ترکی کے جنوب مشرق میں شامی سرحد کے قریب کیا گیا۔ اس علاقے میں ترکی نے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ ترکی کا جنوب مغربی علاقہ زیادہ تر کرد آبادی پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں کردستان ورکز پارٹی اور حکومتی افواج کے مابین تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

[pullquote]مزدوروں کا علمی دن: دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی ریلیاں
[/pullquote]

آج دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ جرمن دارالحکومت برلن اور جرمنی کے شمالی بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے مظاہروں میں شریک ہو رہے ہیں۔ پولیس کی طرف سے اب تک چند چھوٹے موٹے ناخوشگوار واقعات کے رونما ہونے کے علاوہ ان مظاہروں کو تا حال پُرسکون قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ ایک ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائےگئے ۔ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے جرمنی کی طرح ترکی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

[pullquote]شام میں مکمل جنگ بندی پہلی ترجیح ہے، کیری
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام میں ملک گیر جنگ بندی یقینی بنانا امریکا کی اولیں ترجیح ہے۔ جان کیری آج جنیوا میں اپنے سعودی اور اردنی ہم منصبوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ امریکا اور سعودی عرب روس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ماسکو حلب پر فضائی حملے بند کرنے کے لیے اسد پر دباؤ ڈالے۔ تاہم روس اور شام کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

[pullquote]ایرانی انتخابات میں اصلاحات پسندوں کی تاریخی فتح
[/pullquote]

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اعتدال اور اصلاحات پسندوں کو پارلیمان میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ میں پہلی بار اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ صدر حسن روحانی کے حامیوں نے کل نشستوں میں سے 42 فیصد حاصل کی ہیں، جو واضح اکثریت سے معمولی کم ہیں تاہم قانون سازی کے لیے کافی ہیں۔ آزاد امیدواروں نے کل 30 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان میں بیشتر اصلاح پسند ہیں۔ جمعے کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان حلقوں میں پولنگ منعقد ہوئی تھی جہاں فروری میں پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

[pullquote]فلپائن کے اسلامی شدت پسندوں نے دس ماہی گیر رہا کر دیے
[/pullquote]

فلپائن کی پولیس اور فوج کا کہنا ہے کہ ابوسیاف ملیشیا کے اسلامی شدت پسندوں نے دس ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کا تعلق ملائشیا سے ہے۔ ابوسیاف گروپ کے شدت پسندوں نے ان ماہی گیروں کو مارچ کے مہینے میں اغوا کر لیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا شدت پسندوں نے انہیں خود ہی رہا کر دیا۔ ابوسیاف گروپ نے حال ہی میں ایک کینیڈین مغوی کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔

[pullquote]صومالیہ میں مسجد منہدم ہونے کے باعث 15 ہلاک
[/pullquote]

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد میں تعمیر کا کام جاری تھا اور حادثے کے وقت وہاں دو سو سے زائد افراد عبادت میں مشغول تھے۔ یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا تھا اور امدادی کارروائیوں کے بعد گزشتہ رات تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

[pullquote]مہاجرين کا بحران جنگی جرائم کی تحقيقات ميں مددگار
[/pullquote]

جرمنی آنے والے مہاجرين کی صفوں ميں شامی خانہ جنگی کے بہت سے متاثرين کے علاوہ متعدد مشتبہ افراد بھی شامل ہيں۔ اس بارے میں جرمنی ميں آئندہ ہفتے منگل سے شام ميں جنگی جرائم کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گا۔ وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق اس وقت شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے ايسے دس کيسز کی چھان بين جاری ہے جبکہ لگ بھگ 30 کيسز سابقہ مشتبہ جہاديوں يا کالعدم تنظيموں کے ساتھ روابط کے بھی ہيں۔ پناہ کی درخواستوں کا جائزہ لينے والے حکام کے مطابق روزانہ پچيس سے تيس ايسے تجربات کے بارے ميں استغاثہ کو مطلع کيا جاتا ہے، جن کا زکر درخواست دہنگان نے کيا ہو۔

[pullquote]برطانیہ:لیبر پارٹی کی سامیت دشمنی کے خلاف انکوائری شروع
[/pullquote]

برطانوی ایوان میں حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی نے جماعت کے اندر سامیت دشمن رجحان سے نمٹنے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اس سے قبل سام دشمن بیان کی وجہ سے لندن کے سابق میئر کین لیونگ سٹون کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ لیونگ سٹون نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نازی حکمران ہٹلر نے یہودیوں کو ملک بدر کر کے اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ کر کے صیہونیت دوستی کا ثبوت دیا تھا۔

[pullquote]تائیوانی شہریوں کو ملیشیا سے چین ملک بدر کرنے پر تائیوان کا احتجاج
[/pullquote]

تائیوان نے ملائیشیا کی جانب سے اس کے 32 شہریوں کو ملک بدر کر کے چین بھیجنے پر احتجاج کیا ہے۔ چین میں ان تائیوانی باشندوں پر فراڈ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ تائیوان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نے یہ اقدام چین کے دباؤ میں آ کر کیا ہے۔ اس سے قبل کینیا نے بھی چار درجن تائیوانی باشندوں کو چین بھیج دیا تھا۔ تائیوانی وزارت خارجہ نے ملائیشیا کو خبردار کیا ہے کہ چینی دباؤ میں آ کر اٹھائے گئے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

[pullquote]اشٹٹ گارٹ میں مظاہرے اور جھڑپوں کے بعد پانچ سو افراد گرفتار
[/pullquote]

جرمن پولیس نے جنوبی شہر اشٹٹ گارٹ میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 500 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے خلاف بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بھی مظاہر ہ کیا تھا۔ صورت حال اس وقت خراب ہو ئی تھی جب بائیں بازو کے مظاہرین نے اجلاس روکنے کی کوشش کی جس کے بعد AfD کے حامیوں اور مخالفین میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پارٹی کا کنونشن آج بھی جاری ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]کلیم اللہ کا امریکی لیگ میں پہلا گول
[/pullquote]

5725d84888eeb

پاکستان کے اسٹار فٹبالر اور اٹیکر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ(یو ایس ایل) میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا لیکن یہ گول ان کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔
چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا اور امریکی ٹیم میں زیادہ تر میدان میں نہیں اتارا گیا۔
گزشتہ تین میچوں سے گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں سیمی اوچوا کے پاس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔
تاہم کلیم کی یہ کوشش بھی ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی اور سین انٹونیو فٹبال کلب نے میچ میں مزید دو گول اسکور کر کے 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان کے سابق کپتان نے یو ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں کیلی فورنیا کے کلب ساکرامنٹو ریپبلک کی نمائندگی کی تھی تاہم کوچ کی تبدیلی سمیت مختلف عوامل کے سبب وہ صرف ساکرامنٹو کی سات میچوں میں نمائندگی کر سکے۔
رف نیکس کے معاہدے کے بعد کلیم اللہ نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تلسا رف یکس کے جانب سے یہ موقع فراہم کیے جانے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ ایک بہترین ٹیم ہے اور بہت اچھی فٹبال کھیلتے ہیں۔

[pullquote]ویسٹ انڈیز پاکستان سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند
[/pullquote]

5725caf7891b0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ستمبر اکتوبر میں یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے اور پاکستان نے سیریز میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی۔
پی سی بی چیئرمین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے آیا ہوا خط ابھی تک نہیں دیکھا لیکن بظاہر انہوں ے متحدہ عرب امارات میں پنک گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ہاں کردی ہے۔
اگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔
دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]ہالی ووڈ فلم پیلے برتھ آف لیجنڈ ریلیز کیلئے تیار
[/pullquote]

pele

لاس اینجلس:برازیل کے نامور فٹبالر پیلے کی زندگی کو اب مداح قریب سے جان سکیں گے کیونکہ ان کی بائیوگرافی فلم کی شکل میں پیش کیا جارہاہے، بائیو گرافیکل ہالی ووڈ فلم پیلے برتھ آف لیجنڈ رواں ماہ ریلیز کے لیے تیار ہے۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو کی تنگ گلیوں سے دنیا بھر کے فٹ بال میدانوں پر راج کرنے والے عظیم کھلاڑی پیلے اب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔ پیلے کی زندگی پر فلم پیلے برتھ آف لیجنڈ بنائی جارہی ہے۔
ہالی ووڈ اسپورٹس ،ڈرامہ اور بائیوگرافیکل فلم کی کہانی برازیلین کھلاڑی پیلے کے گرد گھومتی ہے۔ ساؤپالو کی کچی بستی میں رہنے والے پیلے نے سترہ سال کی عمر میں برازیل کو فٹ بال کا عالمی چیمپئن بنانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فلم کی ہدایات کاری جیف اور مائیکل زمبالسٹ نے دی ہے فلم کے نمایاں کرداروں میں ونسنٹ ڈی اونو فریو،روڈریگو سینٹورو،جبکہ برازیلین کھلاڑی پیلے کا کردار کیون ڈی پالو نے ادا کیا ہے۔
سنسنی اور جذباتی مناظر سے بھرپور فلم چھ مئی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

[pullquote]فلم سلطان کا ایکشن سے بھرپور ایک اور ٹیزر جاری
[/pullquote]

anushka

ممبئی:بولی وڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم سلطان میں پہلےسلمان خان نے پہلوان بن کر اکھاڑے میں لوگوں کو پچھاڑا اور اب انوشکا شرما بھی بازی مارنے آگئیں۔ فلم سلطان کا ایکشن سے بھرپور ایک اور ٹیزر جاری کردیا گیا۔
ہریانہ کی عارفہ اور سلطان علی خان بطور پہلوان کیسے نام بناتے ہیں یہ کہانی شامل ہے انوشکا شرما اور دبنگ خان کی نئی ایکشن فلم سلطان میں۔
فلم سلطان کا ایک اور ٹیزر جاری کردیا گیا۔ نئے ٹیزر میں انوشکا شرما طاقتور پہلوان کی حیثیت سے میدان میں مخالف کو پچھاڑتی نظر آرہی ہیں۔
ٹیزر میں انوشکا شرما طاقتور پہلوان بننے کے لیے خوب محنت کررہی ہیں۔
فلم کے پہلے ٹیزر میں سلمان خان کے ٹشن دکھائے گئے تھے، جسے ریلیز کے پہلے روز ہی تیس لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔
فلم سلطان رواں عید کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے