صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے .
مرحوم استور میں تقریب سے واپس آرہے تھے کہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا .
وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن و دیگر سیاسی،مذہبی ، سماجی شخصیات نے حاجی وکیل کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک غریب پرور انسان تھے اور انھوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کی تھی .
مرحوم نے علاقے کی ترقی اور قیام آمن کیلئے بھی خدمات سر انجام دی ہے مرحوم حاجی وکیل کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا.
انھوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام کے ساتھ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔