بدعنوانی نے پاکستان کوبہت نقصان پہنچایا،صدر مملکت

اسلام آباد ميں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے چوتھے اچیومنٹ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسين کا کہنا تھا کہ بدعنوانی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔

زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم آگے نہ بڑھ سکیں۔موجودہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے، تاجروں اور صنعتکاروں سمیت ہر شخص کو سی پیک اور دیگر بڑے منصوبوں کی تکمیل میں ساتھ دینا چاہئے۔

پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پڑوسی ممالک سمیت تمام دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے