جمعرات،12 مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]سانحہ صفورا: پانچوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
[/pullquote]

raheel

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ صفورہ میں ملوث مجرم سعد عزیز سمیت پانچ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ دہشت گرد سانحہ صفورا گوٹھ اور سبین محمود کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان کو سزائے موت کا حکم فوجی عدالت نے سنایا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ سزائے موت پانے والوں میں دہشت گردوں کے معاونت کاربھی شامل ہیں۔
پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں طاہر حسین منہاس، سعد عزیز، اسدالرحمن، حافظ ناصر، محمد اظہر عشرت شامل ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات: آڈیو کیسے لیک ہوئی؟
[/pullquote]

army_chief_meeting

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی ویڈیو فوٹیج نے اس وقت کئی سوالات کو جنم دیا، جب ویڈیو میں بات چیت کی غیر متوقع آڈیو بھی سنائی دی گئی۔ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں سنا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم، آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات میں کہہ رہے ہیں کہ تاریخ دے دی گئی ہے۔ اگرچہ فوٹیج میں آواز صاف نہیں تھی اور آرمی چیف کا جواب بالکل غیر واضح تھا، لیکن ایک ٹی وی صحافی نے جنرل راحیل شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو وہاں اس تاریخ سے پہلے پہنچنا ہے۔
ویڈیو کی آواز نشر ہونے کا وقت بھی معنی خیز ہے کیونکہ یہ عین اس کے بعد نشر ہوئی جب نامعلوم ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے، وزیر اعظم نواز شریف کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کا معاملہ جلد حل کریں۔

[pullquote]کاسا 1000 سے ’سستی اور ماحول دوست بجلی ملے گی‘
[/pullquote]

160512064354_nawaz_sharif_emomali_rahmon

جمعرات کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں توانائی کے کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ، قرغیزستان کے وزیرِ اعظم سورن بے جینباکوف اور عالمی بینک کی نائب صدر انگر اینڈرسن اس تقریب میں شامل ہیں۔
کاسا (سینٹرل ایشیا ساؤتھ ایشیا) 1000 منصوبے کے تحت قرغزستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کو توانائی کی گرڈ سے منسلک کر دیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت قرغزستان اور تاجکستان پاکستان اور افغانستان کو 1300 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

[pullquote]’وزیراعظم کے بعد اپوزیشن کو بھی تقاریر کی اجازت دیں‘
[/pullquote]

130909115500_pakistan-assembly

پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی جماعتوں نے 13 مئی کو وزیر اعظم کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممکنہ آمد اور پاناما لیکس سے متعلق وزیر اعظم کے خطاب کے بعد حزب مخالف کی جماعتوں کو بھی تقریر کرنے کا موقع دینے کے لیے قومی اسمبلی کے سپیکر سے رابطہ کیا ہے۔
حزب مخالف کی جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم ایوان میں نہیں آتے اس وقت تک اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

[pullquote]مجھے ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی، یوسف رضاگیلانی
[/pullquote]

syed-yusuf-raza-gilani

لاہور: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی باحفاظت بازیابی ایک معجزا ہے۔ امریکی اور افغان فورسز نے القاعدہ کیخلاف آپریشن کیا اور علی حیدر کو بازیاب کروایا،مجھے بھی نہ کردہ گناہ کی سزا سنا کرنا اہل قرار دیا پانامہ لیکس پر اپوزیشن اپنا موقف پارلیمنٹ میں پیش کرے گی.
علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروانے پر امریکی اور افغان فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں پیش کی مجھے بھی این آر او میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا تھا اس وقت بھی میرے اوپر 27 سے زائد مقدمات بن چکے ہیں اپنے بچے سے ملاقات سے قبل بھی میں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کام جاری ہے پی پی کی پانامہ لیکس پر پالیسی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اعتزاز احسن اور خورشید شاہ پیش کریں گے.

[pullquote]’متحدہ قائد نےپارٹی قیادت چھوڑنےکا اعلان نہیں کیا’
[/pullquote]

farooq

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم کچھ ہی دیر میں اس کی تردید بھی سامنے آگئی۔
کراچی میں مزار قائد کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے تمام ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کو سونپنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

[pullquote]قصور کے بعد سوات: ’بچوں کی ویڈیوز بنانے والا گینگ گرفتار‘
[/pullquote]

141222032746_pakistani_police__624x351_afp_nocredit

پولیس کے مطابق مذکورہ چودہ سالہ لڑکا اٹھائیس ستمبر دوہزار چودہ کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کے والد نےگمشدگی کے رپورٹ درج کراوائی تھی
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے نام اورنگزیب عرف رنگے، عمر خالق عرف نواب اور سجاد بتائے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ تینوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انھیں زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرتے اور اس دوران ان کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے تھے۔

[pullquote]نیب کا ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ
[/pullquote]

news_3203

کراچی: نیب حکام نے پہلے سے گرفتار فشریز کے سابق چئیرمین نثار کورائی کی نشاندہی پر ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائیٹی کے دفتر میں چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے کر دفترکو سِیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے ایم ڈی فشریز کوآپریٹیو سوسائیٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم سرکاری کاغذات کی چھان بین کی، اس موقع پر نیب حکام نے فشریز کے افسران سے پوچھ گچھ کی اور چند غیر حاضر افسران کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں، بعد ازاں نیب کی ٹیم سابق چئیرمین فشریز نثار کورائی سے متعلق اہم ریکارڈ اپنے ہمراہ لے گئی۔

[pullquote]ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا دارلعلوم کراچی کا دورہ
[/pullquote]

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا دارلعلوم کراچی کا دورہ، مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی اور دیگر علما کرام سے ملاقات۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے دارالعلوم کراچی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر بلال اکبر نے مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی اور دیگر علما کرام سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وفاق المدارس العربیہ کے تحت جاری امتحانات کا بھی جائزہ لیا۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]پاک بھارت مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے، عبدالباسط
[/pullquote]

abdul_basit_1

نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہئے پاک بھارت مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہمیشہ کھلے ہیں مذاکرات کب ہوں گے تاریخ ہمارے پاس نہیں جمعرات کے روز نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہمیں امید رکھنی چاہئے کیونکہ اچھا وقت آنے کی امید رکھتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام امور پر جامع مذاکرات ضرور ہوں گے کیونکہ پاک بھارت بات چیت کے دروازے بند نہیں ہو رہے بلکہ ہمیشہ سے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی تاریخ ہمارے پاس نہیں ہے لہذا یہ نہیں بتا سکتا مذاکرات کب ہوں گے لیکن امید ہے بہت جلد خارجہ سطح پر مذاکرات شروع ہوں گے ہمیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ کا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے کا اعلان
[/pullquote]

donald-traasas

مقبوضہ بیت المقدس: امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دونوں بڑی جماعتوں کے ممکنہ امیدوار اسرائیل اور یہودی لابی کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں اور ری پبلکن پارٹی کے شعلہ بیان صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد اسرائیل کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ایک اسرائیلی روزنامے کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں بہت جلد اسرائیل جاؤں گا۔ انھوں نے اسرائیلی اخبار کے ساتھ اس تازہ انٹرویو میں امریکی صدر براک اوباما کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں ایران کے ساتھ گذشتہ سال جولائی میں جوہری معاہدہ طے کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف موجود خطرہ صدر براک اوباما کی ایران کے بارے میں پالیسی اور جوہری معاہدے کی وجہ سے پہلے سے کہیں بڑھ گیا ہے۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے عوام اوباما کی وجہ سے بڑا خمیازہ بھگت چکے ہیں۔

[pullquote]تائیوان میں 5.8 شدت کا شدید زلزلہ
[/pullquote]

earthquake-logo

بیجنگ: تائیوان کے مشرقی علاقے میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق مشرقی علاقے میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی ساحلی شہر سو-آؤ سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر 24.77 درجے شمالی ارض بلد اور 122.02 درجے مشرقی طول بلد میں واقع تھا۔

[pullquote]امن دستوں کو طاقت کے استعمال کی اجازت دی جائے، ہالینڈ اور روانڈا کا مطالبہ
[/pullquote]

ہالينڈ اور روانڈا نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح تنازعات والے علاقوں ميں شہريوں کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو طاقت استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ وسطی افريقی ملک روانڈا اور يورپی يونين کے رکن ملک ہالينڈ کی جانب سے اس بارے ميں کوششوں کا باقاعدہ آغاز بدھ گيارہ مئی کے روز کيا گيا۔ يہ امر اہم ہے کہ ہالينڈ کے امن دستوں کے ليے جولائی سن 1995ء ميں بوسنيا کے مسلمانوں کی حفاظت کرنے ميں ناکامی آج بھی شرمندگی کا باعث ہے۔

[pullquote]جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مقبولیت میں کمی
[/pullquote]

ایک سروے کے مطابق جرمن باشندوں کی دو تہائی تعداد چانسلر انگیلا میرکل کی چوتھی مدت اقتدار کی مخالف ہے۔ یہ نتائج ایسے کئی دوسرے عوامی جائزوں کی بازگشت ہیں، جن کے مطابق چانسلر میرکل اور حکمران اتحاد کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب تارکین وطن اور مسلم مخالف جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اسے پندرہ فیصد جرمن عوام کی حمایت حاصل ہے۔

[pullquote]فارک باغیوں سے امن معاہدہ، ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ
[/pullquote]

کولمبیا نے فارک باغیوں سے امن معاہدہ کرنے کے بارے میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بگوٹا حکومت کے مطابق یہ ریفرنڈم رواں برس ستمبر میں کروایا جائے گا۔ کولمبیا کی وزارت نے کہا ہے کہ ہوانا میں فارک باغیوں سے جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ ہوانا میں کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین امن مذاکرات سن دو ہزار بارہ سے جاری ہیں۔ فارک باغی نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے سے بگوٹا حکومت کے خلاف گوریلا لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس جنگ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]یورپی یونین ویزہ فری انٹری کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، ترکی
[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترک باشندوں کے لیے ویزہ فری انٹری کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہونے کے بعد یونین کے طرف سے ایسی 72 شرائط عائد کی گئیں، جو پہلے نہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ یورپی یونین ترکوں کے لیے ویزے کے شرائط میں نرمی کرے گی۔ دوسری جانب یورپی پارلیمان کا کہنا ہے کہ جب تک انقرہ حکومت یورپی یونین کی شرائط پورا نہیں کرتی، تب تک اس موضوع پر کوئی پارلیمانی بحث یا مشاورت بھی نہیں ہو سکتی۔

[pullquote]تہران اور ریاض معاہدے میں ناکام، ایرانی حج نہیں کر پائیں گے
[/pullquote]

ایران اور سعودی عرب حاجیوں کے معاملے میں کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی شہری رواں برس حج کے لیے سعودی عرب کا سفر نہیں کر پائیں گے۔ ایرانی وزیر ثقافت علی جنتی کا کہنا ہے کہ چار رکنی ایرانی وفد نے سعودی حکام سے بات چیت کی تھی لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ جنوری سے ایران میں سعودی سفارت خانہ بند ہے جبکہ ایرانی ہوائی جہازوں کو بھی سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب کے مطابق ایرانی شہریوں کو ویزہ اپلائی کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک کے سفارتخانے جانا ہوگا۔

[pullquote]یورپی یونین کے اخراج سے لندن کی معاشی حالت خراب ہو گی، فرانس
[/pullquote]

فرانس نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ اگلے ماہ ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ ڈالتا ہے تو اس سے لندن حکومت کی عالمی معاشی ساکھ کو کسی حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج کے بعد ان کے کئی بینک لندن میں اپنے آپریشنز محدود کر دیں گے۔ قبل ازیں برطانوی صنعتی اداروں کی نمائندہ تنظیم سی بی آئی نے کہا تھا کہ برطانیہ نے اگر یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا تو نہ صرف روزگار کے قریب ایک ملین مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ لندن کو قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی ہو گا۔

[pullquote]یمن: القاعدہ کے خودکش حملے، تیرہ یمنی فوجی ہلاک
[/pullquote]

یمن میں القاعدہ کی طرف سے کیے جانے والے تین خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم تیرہ یمنی فوجی مارے گئے ہیں۔ مشرقی صوبہ حضر موت کے سب سے بڑے شہر المکلا میں کیے جانے والے اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یمنی افواج نے اس صوبے کو گزشتہ ماہ ہی القاعدہ کے عسکریت پسندوں سے آزاد کروایا تھا۔

[pullquote]عراق: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 93، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
[/pullquote]

گزشتہ روز عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے تین کار بم دھماکوں کی ذمہ داری جہادی تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ ان بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ترانوے تک جا پہنچی ۔ گزشتہ روز کے بم دھماکوں کو عراق میں رواں برس کے بدترین حملے قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کا کنٹرول کس قدر کمزور ہے۔ دوسری جانب عراق میں سیاسی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے۔ شیعہ عالم مقتدی الصدر کی حکومت مخالف احتجاجی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔

[pullquote]کرپشن کے تباہ کن اثرات سامنے آ سکتے ہیں، آئی ایم ایف
[/pullquote]

برطانوی دارالحکومت میں بین الاقوامی انسداد بدعنوانی سربراہی اجلاس کے آغاز سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے تباہ کن اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں سالانہ بنیادوں پر ایک اعشاریہ تین سے لے کر ایک اعشاریہ پچھہتر بلین تک رشوت ادا کی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طرح سالانہ عالمی اقتصادی ترقی میں دو فیصد کمی ہو رہی ہے۔ لندن میں ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے چالیس ممالک شریک ہو رہے ہیں۔

[pullquote]برازیل: خاتون صدر کا مواخذہ کرنے کے حق میں ووٹ
[/pullquote]

برازیل کی سینیٹ نے ملکی خاتون صدر دِلما روسیف کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روسیف چھ ماہ کے لیے اپنے عہدہ صدارت سے معطل ہو گئی ہیں اور ان کی جگہ یہ ذمہ داریاں نائب صدر مائیکل ٹیمر سنبھال لیں گے۔ خاتون صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے مالیاتی خسارہ چھپانے کے لیے بجٹ میں ہیرا پھیری سے کام لیا تھا۔ سینیٹ کے اکیاسی اراکین میں سے نصف سے زائد نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

[pullquote]رومانیہ: نیٹو کے دفاعی میزائل نظام کی تنصیب
[/pullquote]

رومانیہ میں نیٹو کی طرف سے بنائی گئی اس فوجی بیس کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جہاں دفاعی میزائل نظام نصب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز سن دو ہزار دس میں کیا گیا تھا اور سن دو ہزار اٹھارہ میں یہ دفاعی نظام مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔ اسی طرح کی ایک دوسری دفاعی بیس پولینڈ کے شمال میں واقع ہے، جو روسی علاقوں سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔ روس نے نیٹو کی اس منصوبہ بندی کو ’غلط اور خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ ماسکو حکومت کے مطابق یہ دفاعی نظام ان کی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مطابق یہ نظام روس کے خلاف نہیں ہے۔

[pullquote]تیونس مبینہ شدت پسندوں کے خلاف چھاپے، کم از کم آٹھ ہلاک
[/pullquote]

تیونس کی سکیورٹی فورسز نے ملک گیر سطح پر مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تیونس میں جون کے آواخر تک ہنگامی حالت نافذ رہے گی۔ تیونس میں گزشتہ برس نومبر میں اس وقت ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، جب ایک خودکش حملے میں صدارتی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

[pullquote]ہتھیاروں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کریں گے، ویتنام
[/pullquote]

ویتنام نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ہتھیاروں پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی امریکی کوششوں میں تیزی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ویتنام کی وزارت خارجہ کے مطابق اس سے ظاہر ہوگا کہ دونوں ملکوں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک ہفتے بعد صدر باراک اوباما اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امریکا نے ویتنام جنگ کے بعد سے اس ملک کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ امریکا کے مطابق یہ پابندیاں اس ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں اٹھائی جائیں گی۔

[pullquote]یوگنڈا: صدارتی حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپوزیشن لیڈر گرفتار
[/pullquote]

افریقی ملک یوگنڈا میں صدارتی حلف برداری کی تقریب سے پہلے مرکزی اپوزیشن لیڈر کیزا بیسگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اپوزیشن لیڈر کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا، جب ایک تقریب کے دوران انہوں نے فروری میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق سوالات اٹھائے۔ انسانی حقوق کی تنظمیں متعدد مرتبہ اپوزیشن کے خلاف جاری حکومتی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ اس ملک میں اپوزیشن کے کسی بھی ایونٹ کی لائیو کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔

[pullquote]نائجیریا میں ملیریا ٹیسٹ پیشاب کے ذریعے، سائنسدان
[/pullquote]

نائجیریا کے محقیقین نے ایک ایسا نیا طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ گھر پر ہی پیشاب کے ٹیسٹ کے ذریعے ملیریا کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس نئے طریقے میں ایک ٹیسٹ پٹی کو پیشاب میں رکھ دیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کا رنگ بتا دیتا ہے کہ اس میں ملیریا کے جراثیم موجود ہیں یا نہیں۔ ملیریا کی تشخیص کے اس نئے طریقے سے ترقی پذیر ملکوں کے دیہات یا دور دراز کے علاقوں کے باشندے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

شرجیل خان کو مبینہ دھمکیاں، پی سی بی کا تحقیقات کا حکم

sharjeel

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شرجیل خان کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے رکن شرجیل خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔
شرجیل خان نے اس ویڈیو میں کہا کہ ’میں آج آپ سے ایک بات شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے چند دنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’مجھے دھمکیاں دینے والے لوگ مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھوں نے میری کچھ جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔‘

[pullquote]ششانک منوہربلامقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب
[/pullquote]

دبئی: ہندوستان کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ ششانک منوہر کو بلا مقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پہلے آزاد چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کے قواعد میں کی گئی اصلاحات کی رو سے ششانک منوہر ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے چیئرمین کے عہدے کے لیے سامنے آئی تھے، یعنی کسی ملک سے ان کے تعلق کا اظہار نہ ہو۔
ششانک منوہر کو ایک دیانت دار اور شفاف کردار کا منتظم مانا جاتا ہے۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]اوم پوری کی ایک اور فلم کا پاکستان سے تعلق؟
[/pullquote]

5734688f5cbfb

ہندوستان کے معروف اداکار اوم پوری فلم ‘نا معلوم افراد’ کے ہدایت کار نبیل قریشی کی اگلی فلم ‘ایکٹر ان لا’ سے پاکستانی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اب وہ ایک اور فلم کر رہے ہیں جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گر کر کافی زخمی ہوگئے، یہ فلم دو ملکوں کی دوستی پر بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ اس وقت بھوپال میں کی جارہی ہے۔
اوم پوری کا کہنا ہے ‘یہ فلم ہنوستان، پاکستان اور لندن پر بنائی جارہی ہے، فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کا تعلق دبئی سے ہے، اس فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے جن کا تعلق پاکستان اور ہندوستان سے ہے، یہ یقیناً ایک بہت اچھی فلم ہے’۔
تاہم اوم پوری نے اس فلم کا نام نہیں بتایا اور میڈیا کو ایسا محسوس کرانے کی کوشش کی کہ وہ صرف اپنی فلم ‘ایکٹر ان لا’ کی بات کر رہے ہیں۔

[pullquote]عالیہ بھٹ اور شردھا کپور میں اختلافات بڑھ گئے
[/pullquote]

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ شردھا کپور میں اختلافات بڑھ گئے۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ شردھا کپور جو پہلے ہر تقریب میں ایک دوسرے کے گن گاتی تھیں میں اختلافات اتنی شدت اختیار کر گئے ہیں کہ دونوں اب ایک دوسرے سے بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتی، ذرائع کے مطابق اداکارہ شردھا کپور عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم اک ویلن کے بعد ایک اور فلم سائن کرنے جا رہی ہیں، شردھا اور سدھارتھ کے درمیان فلم اک ویلن کے دوران خاصی بے تکلفی ہو گئی تھی اس وجہ سے اب عالیہ سدھاتھ اور شردھا کے دوبارہ اکٹھے فلم کرنے سے پریشان دکھائی دیتی ہیں اور شردھا سے چڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے