جمعہ،13 مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]ایس آئی یو ٹی کراچی میں مریضہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
[/pullquote]

actress rape759

کراچی میں گردوں کی مریضہ کو ڈئیلیسسز کے لئیے ہسپتال میں لایا گیا جہاں اُس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.
مریضہ کا تعلق حیدر آباد سے ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے.
اس سے قبل سوات سے تعلق رکھنے والی ذہنی مریضہ کے ساتھ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ایک میل نرس نے زیادتی کی کوشش کی تھی.

[pullquote]
پاکستان اور امریکا کے تعلقات گزشتہ تین ماہ سے دباؤ کا شکار
[/pullquote]

sirtaj

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات گزشتہ تین ماہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے ایف سولہ طیاروں کے فراہمی کے بدلے سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔ اختلافات کی وجوہات ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور حقانی نیٹ ورک جیسے موضوعات ہیں۔ سرتاج عزیز کے مطابق پاکستان نے ان امریکی خدشات کو بھی مسترد کر دیا ہے، جن کا اظہار پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

[pullquote]پانامالیکس:چیف جسٹس کاکمیشن بنانے سے’انکار’
[/pullquote]

55f1126bea479

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے حکومت کی طرف سے بھجوائے گئے ضوابط کار کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دینے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے لیے تحریر کردہ خط کے جواب میں جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جو ضوابطِ کار پیش کیے گئے ہیں ان کے تحت تحقیقات مکمل ہونے میں کئی برس لگ جائیں گے۔
چیف جسٹس نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ جن افراد اور گروپوں کے خلاف تحقیقات کی جانی ہیں اگر ان کے بارے میں انفرادی طور پر تفصیلات فراہم کی جائیں تو پھر عدالت اس کمیشن کی تشکیل پر غور کر سکتی ہے۔

[pullquote]’سوالوں کے جواب نہ ملے تو اگلی حکمتِ عملی پیر کو طے ہو گی‘
[/pullquote]

Supreem Court

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے جمعے کو پارلیمان میں طے شدہ پالیسی بیان ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم پیر کو سات سوالوں کے جواب نہ لے کر آئے تو اگلی حکمت عملی اسی دن طے ہوگی۔
وزیر اعظم کی پارلیمان میں غیر حاضری پر حزب اختلاف کا دونوں ایوانوں سے بائیکاٹ چوتھے دن بھی جاری ہے۔
اس بات کا فیصلہ جمعے کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔
جلاس میں شاہ محمد قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری، شیخ رشید، غلام احمد بلور، نوید قمر اور دیگر رہنما شامل تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا: ’وزیر اعظم نواز شریف پیر کو پارلیمان آئیں تو سات سوالوں کا جواب لے کر آئیں کیونکہ اس کے بغیر اجلاس بے معنی ہو گا۔ اگر ہمیں جوابات نہیں ملے تو اگلی حکمت عملی کا اعلان پیر کو ہی کریں گے۔‘

[pullquote]سپیل برگ کی علی گیلانی پر فلم بنانے میں دلچسپی
[/pullquote]

160506062748_director_steven_spielberg__640x360_getty_nocredit

حیدر گیلانی نے سپیل برگ کو کہا کہ وہ ان کی پیشکش پر غور کریں گے
گیلانی خاندان کے ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کے مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر سٹیون سپیل برگ نے تین برس تک شدت پسندوں کی قید میں رہنے کے بعد بازیاب ہونے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی سے رابطہ کر کے ان کے حالات زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش کی ہے۔
سپیل برگ ’جاز،‘ ’جراسک پارک‘ اور ’انڈیانا جونز‘ جیسی فلموں کے خالق ہیں۔

[pullquote]پشاورضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست
[/pullquote]

5735ade746598

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے-8 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ارباب محمد وسیم نے کامیابی حاصل کرلی۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی کے-8 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار ملک تمش خان دوسرے اور صوبے کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شہزاد خان تیسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]کراچی: را سے تعلق کا الزام، ایم کیو ایم کے 3 ملزمان اشتہاری قرار
[/pullquote]

raa

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکرٹریٹ کے محمد انور سمیت 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیگر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کراچی کی خصوصی عدالت نے اینٹی ٹیررسٹ ڈپارٹ کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے لندن سیکرٹریٹ کے انچارج محمد انور، محمد صدیق اور سلمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کاحکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کرنے کاحکم دیا ہے جبکہ اغواء قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث محسن، عادل سمیت 4 ملزمان پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے مذکورہ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ وہ محمد انور کی ہدایت پر بھارت جا کر را سے تربیت حاصل کرتے تھے محمد انور کے کہنے پر کراچی میں وارداتیں کرتے تھے جبکہ ملزمان نے بتایا ہے کہ محمد انور نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو کئی اہم معلومات بھی فراہم کی ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئی لیکن معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ملک سے باہر ہیں جن کی گرفتاری ممکن نہیں ہے پندرہ گرفتار ملزمان پر مقدمہ چلایا جائے جس پر عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]کرپشن الزامات:برازیل کی صدر 6 ماہ کیلئے برطرف
[/pullquote]

57357bdea263b

برازیلیا: برازیل کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے صدر ڈلما روزیف کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا، جس کے بعد انہیں منصب صدارت سے 6 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈلما روزیف کے معطل ہونے کے بعد ملک کے 75 سالہ نائب صدر مائیکل ٹیمر نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
صدر ڈلما روزیف پر بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو چھپانے کے لیے سرکاری اکاؤنٹس میں ردو بدل کرنے کے الزامات تھے، معطلی کے بعد اب ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور اگر ان پر الزامات ثابت نہ ہوئے تو وہ دوبارہ منصب صدارت سنبھال سکیں گی۔
سینیٹ میں 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے بعد ہونے والی رائے شماری میں ڈلما روزیف کو معطل کرنے کے حق میں 55، جبکہ مخالفت میں 22 ووٹ پڑے، جس کے بعد بائیں بازو کی جماعت ورکرز پارٹی کی 13 سالہ حکومتی دور ختم ہوگیا۔
ڈلما روزیف نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی معطلی کو ’بغاوت‘ قرار دیا۔

[pullquote]’یورپی یونین چھوڑنے سے معاشی ترقی پر منفی اثر پڑے گا‘
[/pullquote]

160209143431_imf_logo_640x360_afp

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تو معاشی ترقی پر منفی اثرات پڑیں گے۔
آئی ایم ایف نے یہ بات برطانیہ کی معاشی حالت پر رپورٹ میں کہی ہے۔ مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے سے برطانیہ میں خاصے وقت کے لیے غیر یقینی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔
اس غیر یقینی صورت حال کے باعث مالیاتی مارکیٹس میں سرمایہ کاری زیادہ دیر نہیں رہے گی اور معاشی پیداوار میں کمی واقع ہو گی۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے سے لندن عالمی مالیاتی مرکز کا درجہ بھی کھو دے گا۔
آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد 2016 میں متوقع ترقی کی شرح دو فیصد سے کم ہو جائے گی جبکہ درمیانے عرصے کے لیے 2.25 فیصد تک واپس آ جائے گی۔

[pullquote]لبنانی حزب اللہ کا اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں ہلاک
[/pullquote]

لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کا ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین ہمسائے ملک شام میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اسے حزب اللہ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کا کمانڈر عسکریت پسندوں سے لڑائی کرتے ہوئے ہلاک ہوا ہے تاہم اس سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ لبنان کی حزب اللہ تنظیم ہمسایہ ملک شام میں صدر اسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے جنگجو شامی سرکاری فورسز کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

[pullquote]ترکی: کار بم دھماکے کے شبے میں آٹھ افراد گرفتار
[/pullquote]

گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وہ شخص بھی شامل ہے، جس نے مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد والی کار وہاں کھڑی کی تھی۔ گزشتہ روز استنبول میں سکیورٹی فورسز کو ایک کار بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

[pullquote]ترکی کے آٹھ فوجی اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے 15 جنگجو ہلاک
[/pullquote]

ترک آرمی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے کم از کم آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں ملک کے جنوب مشرقی شورش زدہ کرد علاقے میں ہوئی ہیں جبکہ ان میں پندرہ کرد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔صوبہ حکاری میں پیش آنے والے ان واقعات میں چھ ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترکی کے مطابق اپریل سے مئی تک ان کی افواج ایک سو چالیس کرد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔ نوے کی دہائی سے کرد عسکریت پسند انقرہ حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک اس لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]یونان: مہاجرین کی آمد میں نوے فیصد کمی، رپورٹ
[/pullquote]

یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یونان پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نوے فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ اس ایجنسی کے مطابق یہ اس بات کی نشانی ہے کہ مہاجرین کی روک تھام کے لیے ترکی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کام کر رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں صرف دو ہزار سات سو تارکین وطن یونان پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور یہ تعداد مارچ کے مقابلے میں نوے فیصد کم ہے۔

[pullquote]شام: النصرہ فرنٹ کے کم از کم 16 اراکین ہلاک
[/pullquote]

شامی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے قربت رکھنے والے النصرہ فرنٹ کے کم از کم سولہ رکن مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا، جب ابو الظہور ایئر بیس پر ان کا اجلاس جاری تھا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک غیرملکی کمانڈر بھی شامل ہے۔

[pullquote]شمالی عراق میں فائرنگ، کم از کم بارہ افراد ہلاک
[/pullquote]

شمالی عراق میں پیش آنے والے ایک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب تین مسلح افراد نے بلد نامی شہر کے ایک مشہور کیفے میں فائرنگ کرنا شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اس علاقے کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور تین سکیورٹی چیک پوسٹیں کیسے عبور کر گئے۔ بدھ کے روز عراقی دارالحکومت میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم از کم اسی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

[pullquote]اٹلی: آٹھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا
[/pullquote]

اطالوی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یورپ کی طرف نقل مکانی کرنے والے تقریباﹰ آٹھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق شام اور عراق سے ہے اور یہ دو بڑی کشتیوں پر سوار تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ ایک برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ شام اور عراق سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے ایک ساتھ یورپ پہنچنے کی کوشش کی ہو۔

[pullquote]عراق: آسٹریلوی سکیورٹی کنٹریکٹر ہلاک
[/pullquote]

عراقی دارالحکومت بغداد میں آسٹریلوی سفارتخانے کے ایک سکیورٹی کنٹریکٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس اہلکار پر فائرنگ سفارتخانے کے قریب سے ہی کی گئی لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس چونتیس سالہ شخص کو کس نے اور کیسے ہلاک کیا۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے مطابق اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔ یہ آسٹریلوی شہری یونٹی ریسورسز گروپ کے لیے کام کر رہا تھا، جو آسٹریلوی سفارت خانے کی حفاظت کرنے کا ذمہ دار ہے۔

[pullquote]شام: امدادی قافلے کو داریا شہر میں جانے سے روک لیا گی
[/pullquote]

شامی شہر داریا کی ضرورت مند آبادی کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق اس شہر میں امدادی اشیاء لے جانے والے ایک قافلے کو راستے میں ہی روک لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والی اس تنظیم کے مطابق تمام تر کاغذات اور اجازت نامے ہونے کے باوجود امدادی قافلے کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے اس مضافاتی علاقے میں چار ہزار شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس قافلے کو کس نے روکا ہے۔ اس شہر کا کنٹرول باغیوں کے پاس ہے لیکن حکومتی فورسز نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس شہر کے اسی ہزار رہائشی اپنے گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]’منوہر کے دورہ پاکستان سے عالمی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی’
[/pullquote]

57359e884772f

ممبئی: پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے ششانک منوہر کی کھیلوں کی عالمی گورننگ باڈی کے آزاد چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آگے چل کر انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
احسان مانی نے کہا کہ میں ششانک کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتا لیکن ابھی تک انہوں نے صحیح اقدامات کیے ہیں تاہم ابھی ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ اس وقت دنیائے کرکٹ کو چند سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور مجھے امید ہے کہ ششانک منوہر آئی سی سی کو موثر قیادت فراہم رکیں گے جس کی اس وقت اسے شدید ضرورت ہے۔
بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر گزشتہ روز آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

[pullquote]اٹالین اوپن ٹینس، سرینا اور سویتلا کی کواٹر فائنل میں رسائی
[/pullquote]

srena

روم: امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ میک ہالے، تمیا بابوس اور کلارا سواریز ناوارو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن میک ہالے کو سٹریٹ سیٹس میں 7ـ 6(9ـ7) اور 6ـ1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈاریا گاوریلووا کو 6ـ2، 2ـ6 اور 6ـ3 سے سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں رومانیہ کی کامیلایا بیگ، جاپان کی میساکی ڈوئی، سوئس تمیا باسنذکی، سپین کی گاربین موگوروزا اور امریکہ کی میڈیسن کیزاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جیت کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئیں۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]پاکستان کی پہلی سائیکو تھرلر فیچر فلم ’ہوٹل‘ ریلیز
[/pullquote]

Hotal-1

پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم”ہوٹل“ آج بروز جمعہ ۱۳ مئی کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ ہوٹل پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کی تمام ترشوٹنگ بھارت میں ہوئی ہے اور جسے بھارت کے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دو ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
اس فلم کو اپریل کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونا تھا لیکن بعض نامساعد حالات کی وجہ سے فلم کی ریلیزآگے بڑھادی گئی۔
فلم کی مرکزی اداکارہ میرا بھی فلم کی تشہیری مہم کے لیے کراچی میں موجود تھیں۔
کراچی پہنچنے پر میرا نے ائیر پورٹ پر پرہجوم پریس کانفرنس کرکے فلم کی اشہأری مہم کا آغاز کیا۔ جس کے بعد وہ مختلف چینلز اور اخبارات کے دفاتر بھی گئیں۔

[pullquote]بیٹے کی پہلی فلم اور انیل کپور کی گھبراہٹ
[/pullquote]

5735beff765e2

بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کا شمار بولی وڈ کی بڑی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہیں ان کی دوسری بیٹی ریہاکپور بھی بولی وڈ کی مشہور پروڈیوسر اور ڈیزائنر مانی جاتی ہیں۔
لیکن بیٹیوں کی کامیابی کے باوجود انیل کپور اپنے بیٹے کی ڈیبیو فلم کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، جو جلد ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انیل کپور اپنے بیٹے ہرش وردھن کپور کی پہلی فلم آنے پر پرجوش ہونے کے ساتھ کافی گھبرا بھی رہے ہیں۔
ہرش وردھن کپور ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی رومانوی فلم ‘مرزیا’ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور انیل کپور اپنے بیٹے کی ڈیبیو فلم کے حوالے سے بالکل ویسا ہی محسوس کر رہے ہیں جیسا وہ اپنی ڈیبیو فلم کے وقت کر رہے تھے۔
تاہم انیل کپور کے مطابق ان کے بیٹے ہرش کو سنیما کی اچھی پہچان ہے۔
رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے اپنی دو بڑی فلمیں ‘سلم ڈاگ ملینئیر’ اور ‘دل دھڑکنے دو’ اپنے بیٹے کے کہنے پر ہی سائن کیں۔

[pullquote]مردوں کوبھی گھرکےکام میں ہاتھ بٹاناچاہیے،شرمیلا
[/pullquote]

5735b036aa5d8

بولی وڈ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا مانا ہے کہ ایک اچھا مرد وہی ہے جو گھر کے سارے کام اپنی بیوی پر نہیں چھوڑتا۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ایک مرد اپنی شریک حیات کی اس کے کام میں مدد کرے۔
انہوں نے کہا ‘اب ہم سب ہی ورکنگ وومن ہیں، اب چیزیں تبدیل ہورہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مرد آگے آئیں اور ہمارا گھر کے کاموں میں ساتھ دیں، اس کام سے کوئی مرد چھوٹا نہیں ہوجائے گا، میں نے اپنے بیٹے سیف کو دیکھا ہے کہ والد بننے کے بعد اس نے کام میں ہاتھ بٹایا’۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ‘اب یہ خیال سب کے ہی ذہن میں ہے کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک دوسرے کے ہمراہ مل کر ہی کرنا چاہیے، گھر میں کپڑے دھوئیں اور بقیہ کاموں میں مدد دیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرد وہی ہے جو اپنی شریک حیات کا ساتھ دیں اور اصل عورت وہی ہے جو اپنے شوہر کو سپورٹ کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے