ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران قابضین نے متروکہ وقف املاک کے دفتر کو آگ لگا دی۔۔۔۔
ننکانہ صاحب میں بے لگام قبضہ مافیا آپے سے باہر ہوگیا تجاوزات کےخلاف آپریشن پرمتروکہ وقف املاک کےدفتر پرحملہ کردیا اور متروکہ وقف املاک کے چئیرمین صدیق الفاروق کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکے دو محافظ زخمی ہوگئے
مظاہرین نے صدیق الفاروق کا دفتر بھی نذر آتش کردیا ہنگامہ آرائی کے بعد ننکانہ صاحب ریلوے روڈ بازار بند اور شہر میں کشیدگی پھیل گئی صدیق الفاروق نے ن لیگی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر پرقبضہ گروپ کی سرپرستی اور ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کیا ہے