لاہور سے اٹلی ہیرؤین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اٹلی ہیرؤین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو مسافر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان نے اپنے پیٹ میں ہیرؤین سے بھرے ستر ستر کیپسول نگل کر ہیرؤین اسمگلنگ کی کوشش کی۔

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو مسافر شوکت علی اور صفدر علی کو شک گزرنے کی بنیاد پر جب تفصیلی چیک کیا گیا تو دونوں نے اپنے معدے میں ہیرؤین سے بھرے کیپسول نگل کر اسمگلنگ کرنے کا اعتراف کر لیا جو ہیروئن لاہور سے اٹلی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے