نیپرا نے بجلی 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

گرم موسم میں عوام کیلئے اچھی خبر نیپرا نے بجلی 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، فیصلے سے کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو20 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر چئرمین کی اظہابرہیمی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو نہ ہو سکا لیکن سستی ضرور ہو گئی۔۔۔۔ نیپرا نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔۔۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس میں نندی پور سمیت مختلف پاور پلانٹس کے سپلیمینٹری چارجز کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ تاہم سماعت کےدوران نیپرا نے یہ چارجز قبول نہ کئے جس کی وجہ سے صارفین کو زیادہ ریلیف ملا۔

کے الیکٹرک، ماہانہ تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔اتھارٹی نے فرنس آئل کی بجائے گیس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست تاخیر سے دینے پر برہمی کا بھی اظہار کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے