کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ منگل 7 جون کو ہو گا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کرچی سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے تاہم رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منینب الرحمٰن کچھ دیر بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے ہے۔
تاہم اس مرتبہ منگل سے پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
گذشتہ برس بھی مفتی پوپلزئی کی جانب سے عید الفطر 17 جولائی جمعہ کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایک روز بعد اسلام آباد میں ہوا اور کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں عید ہفتہ 18 جولائی 2015 کو منائی گئی، اسی طرح رمضان کے پہلے روزے کے حوالے سے بھی دونوں میں اختلاف سامنے آیا تھا۔