مسجد نبوی میں پہلا برقی بلب112سال قبل روشن ہوا تھا۔

مدینہ منورہ. مسجد نبوی میں پہلا برقی بلب112سال قبل روشن ہوا تھا- دیار حجاز میں بجلی 112سال قبل عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید1325ہجری میں آئی تھی اورمسجد نبوی میں بجلی کا پہلا بلب 25 شعبان 1326ھ کو روشن ہوا۔

[pullquote]مسجد نبوی کے مورخ محمد السید الوکیل کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مسجد نبوی کو روشن رکھنے کے لیے کھجور کے پتے جلائے جاتے تھے۔[/pullquote]

سنہ 9 ھ میں تمیم الداری فلسطین سے مدینہ منورہ آئے اور تیل سے مسجد میں دیا روشن کیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ پہ مسجد نبوی میں پہلا چراغ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے روشن کیا تھا۔بعض مورخین کا کہنا ہے کی مسجد نبوی میں چراغ روشن کرنے کا آغاز عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور میں اس وقت ہوا جب ایک امام کے پیچھے نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد نبوی میں چراغوں کی تعداد میں اضافہ کرایا ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے