منگل، 14 جون 2016 پاکستان اور دنیا بھر سے قومی و عالمی خبروں پر مشتمل آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]خیبر پختونخوا کا 505 ارب روپے کا بجٹ، 22 فیصد تعلیم کیلئے مختص
[/pullquote]

575fed6616924

پشاور: نئے مالی سال 17-2016 کے لیے خیبر پختونخوا کا 505 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کابینہ کی جانب سے منظور کردہ بجٹ پیش کیا۔

[pullquote]شہباز شریف وزارت خارجہ کیلئے بہترین انتخاب
[/pullquote]

shahbaz

اسلام آباد : یوں تو اپوزیشن کی جانب سے وزارت خزانہ، خارجہ امور اور وزارت پانی وبجلی ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں تاہم اب خود مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے بھی کابینہ کے سینئر ارکان کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔ حکومتی بنچوں پر موجود ارکان اسمبلی کابینہ میں شامل وزراء کی زمینی حقائق سے مکمل غفلت اور ان کی بنائی جانے والی بے قاعدہ پالیسیوں سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ گجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رکن اسمبلی سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے وزیر خارجہ بننے کیلئے موزوں ترین شخص ہیں۔

[pullquote]پاکستان میں ججز کا تحفظ بھی ایک مسئلہ ہے: چیف جسٹس
[/pullquote]

Supreem Court

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو مختلف محاذوں پر جارحیت کا سامنا ہے پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ملک کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور ایسے میں غیر معمولی اقدامات ناگزیر ہیں۔منگل کو فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے17 مجرموں کی طرف سے ان سزاوں کے خلاف دائر کی گئی اپیلیوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے حالات ہیں جہاں پر ججز کو تحفظ دینا بھی ایک مسئلہ ہے۔

[pullquote]طورخم میں کشیدگی برقرار، زخمی پاکستانی میجر ہلاک
[/pullquote]

160527110456_pakistan_afghan_border_fata_army_640x360_afp_nocredit

پاک افغان سرحدی مقام طورخم پر گذشتہ کچھ عرصہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے
پاکستان اور افغانستان کے سرحدی مقام طورخم پر افغان فوج کے ساتھ اتوار کی شب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاکستانی فوج کے میجر علی جواد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جبکہ سرحد پرگیٹ کی تعمیر پر شروع ہونے والی کشیدگی تیسرے دن بھی برقرار ہے۔ یہ تنازعہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر اپنی حدود کے اندر ایک دروازے کی تعمیر پر شروع ہوا اور اتوار سے پیر کی رات تک وقفے وقفے سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک پاکستانی اور افغان فوج کا ایک ایک رکن ہلاک جبکہ 11 پاکستانیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

[pullquote]پولیس سوتی رہی اور لاہور کی مصروف شاہراہ پر صحافی لُٹ گئے
[/pullquote]

robry

پولیس کی نااہلی کے باعث لاہور میں ڈاکو راج جاری، عام شہریوں کے علاوہ اپنے فرض کی تکمیل کے لئے دن رات سڑکوں پر پھرنے والے صحافیوں کو بھی نشانہ بنا دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے سرراہ تین صحافیوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون، ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کی روایتی غفلت اور نااہلی کے باعث پنجاب خصوصاً صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج جاری ہے، جس کا واضح ثبوت آئے روز سرعام سڑکوں پر ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں ہیں۔

[pullquote]خیبر پختونخوا میں ایک اور مخنث پر حملہ
[/pullquote]

575fc74e36bf2

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں مخنثوں نے اپنی ایک ساتھی پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور حملہ آوروں کی جلد ازجلد گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ مانسہرہ پریس کلب کے باہر سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتام اربن پولیس اسٹیشن کے باہر ہوا۔محلہ ایوب کے علاقے میں 3 مسلح افراد نے کاشی چن نامی مخنث کے گھر کے باہر ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔کاشی چن کو زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں کے ڈاکٹروں نے انھیں تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کو کہا۔

[pullquote]سوات میں پولیس موبائل پر حملے میں تین اہلکار زخمی
[/pullquote]

Police-cars

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حکام کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد حکام کے مطابق پولیس کے سرچ آپریشن میں تین شدت ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح یہ واقعہ تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس آئی رفیع اللہ ، عزیز الرحمان اور جہانگیر شامل ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے۔

[pullquote]بچے کے ’ریپ‘ کے الزام پر امام مسجد گرفتار
[/pullquote]

rape3_0

چکوال: صوبہ پنچاب کے شہر چکوال میں بچے کے ’ریپ‘ کے الزام میں مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق چکوال کے دھاپئی گاؤں میں مسجد کے 60 سالہ امام نے 9 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کیا۔
دھاپئی گاؤں کے مکینوں کے مطابق گزشتہ سال 60 سالہ ملزم کو مسجد کا امام مقرر کیا گیا تھا، بعدازاں امام اپنی بیوی کے ساتھ سرگودھا کے گاؤں سالار سے دھاپئی منتقل ہوگیا اور اس نے گاؤں کے بچوں کو شام کے وقت مسجد میں قرآن پڑھانا شروع کردیا تھا۔ متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ جب میرا بیٹا عربی پڑھنے کے بعد گھر نہیں آیا تو میں پریشان ہوگیا اور مسجد میں امام کی حرکت دیکھ کر چیخ پڑا، جس کی وجہ سے گاؤں والے جمع ہوگئے۔

[pullquote]زینت کو جلانے والا مفرور بھائی بھی گرفتار
[/pullquote]

l_138768_045226_updates

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی زینت رفیق کو زندہ جلانے کے واقعے میں شریک لڑکی کے بھائی مفرور ملزم انیس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انیس کو تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں نشتر روڈ کے قریب ایک رشتے دار کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ پر برہم
[/pullquote]

donald-traasas

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار واشنگٹن پوسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ٹرمپ نے اس اخبار کو جھوٹا اور بے ایمان قرار دیا۔ ان کے بقول واشنگٹن پوسٹ کی نا قابل یقین حد تک غلط خبروں کی وجہ سے اس اخبار کا کوئی نمائندہ ان کی انتخابی مہم میں ان کے ساتھ نہیں ہو گا۔ ٹرمپ نے اس سلسلے میں پہلے سے جاری کردہ ایک اجازت نامہ منسوخ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مدیر اعلٰی مارٹن بیرن نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ غیر جانبدارانہ صحافتی کام میں مداخلت کر رہے ہیں۔

[pullquote]فرانس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، پولیس افسر اور اس کی بیوی ہلاک
[/pullquote]

فرانسیسی دارالحکومت کےایک نواحی علاقے میں ایک پولیس افسر کو اس کے گھر کے سامنے خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق اس پولیس اہلکار کے قتل کے بعد حملہ آور اسی کے گھر میں چھپ گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں پولیس کے خصوصی دستے اس حملہ آور کو ہلاک کرنے کے بعد جب گھر میں داخل ہوئے تو وہاں انہیں مقتول افسر کی بیوی کی لاش بھی ملی۔ اس کارروائی کے دوران مقتولین کا تین سالہ بچہ محفوظ رہا۔ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے خبر رساں ادارے ’اعماق‘ کے مطابق اس تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

[pullquote]اسرائیل اقوام متحدہ کی قانونی امور کی کمیٹی کا سربراہ بن گیا
[/pullquote]

اقوام متحدہ کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل اس عالمی ادارے کی کسی مستقل کمیٹی کا سربراہ بن گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عالمی ادارے کی قانونی امور کی کمیٹی کی سربراہی کے لیے اسرائیلی سفارت کار ڈینی ڈینن کے حق میں 193 میں سے 109 ارکان نے ووٹ دیے۔ اس فیصلے کے خلاف عرب اور مسلم ممالک کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ فلسطینی سفارت کار ریاض منصور کے مطابق یہ ذمہ داری شہری حقوق کی پامالیوں کے مرتکب کسی انسان کے بجائے کسی مناسب شخصیت کو سونپی جانا چاہیے تھی۔ اسرائیلی امیدوار کی امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے بھی حمایت کی گئی۔

[pullquote]فلپائن میں کینیڈا کے مغوی شہری کا سر قلم کیے جانے کی تصدیق
[/pullquote]

فلپائن کی حکومت نے عسکریت پسندوں کی طرف سے کینیڈا کے ایک شہری کے سر قلم کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ منیلا حکومت کے مطابق روبرٹ ہال نامی اس کینیڈین باشندے کو شدت پسندوں کے ابو سیاف گروپ نے قتل کیا۔ روبرٹ ہال کو 2015ء میں ایک اور کینیڈین شہری جان رِڈسڈَیل کے ہمراہ فلپائن کے جنوبی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ رِڈسڈَیل کو بھی اپریل میں عسکریت پسندوں نے اسی انداز میں قتل کر دیا تھا۔ فلپائن کے صدر بینِگنو آکینو نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’سفاکی اور احمقانہ حرکت‘ قرار دیا ہے۔ مسلم عسکریت پسندوں کا ابو سیاف گروپ جنوبی فلپائن میں ایک اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتا ہے۔

[pullquote]لیبیا کے ساحلی محافظوں کا رویہ نا قابل قبول ہے، ایمنسٹی
[/pullquote]

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا کے ساحلی محافظوں کی جانب سے مہاجرین کی کشتیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق بحیرہ روم میں ان کشتیوں پر حملے کیے جاتے ہیں، لوگوں کو مارا پیٹا جاتا ہے جبکہ چند واقعات میں تو ایسی کشتیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس تنظیم نے اس سلسلے میں اپنی یہ رپورٹ اٹلی کے جزائر سِسلی اور آپُولیا پر پہنچنے والے مہاجرین سے بات چیت کرنے کے بعد مرتب کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک واقعے میں تو ان ساحلی محافظین نے ایک کشتی الٹ جانے کے بعد مدد کرنے کے بجائے سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے دیا۔

[pullquote]اورلینڈو حملہ: عمر متین کو آئی ایس کی پشت پناہی حاصل نہیں تھی، ایف بی آئی
[/pullquote]

امریکی شہر اورلینڈو کے ایک ڈسکو پر حملہ کرنے والے ملزم اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مابین براہ راست کوئی رابطہ نہیں تھا۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق 29 سالہ عمر متین نے اس حملے کی منصوبہ بندی اکیلے ہی کی تھی اور بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ اسے آئی ایس یا داعش کی پشت پناہی حاصل تھی۔ اورلینڈو کے اس کلب میں ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پچاس افراد کے لیے ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ چند مسلم تنظیموں کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔

[pullquote]جرمن چانسلر میرکل کے دورہ چین کا آج آخری دن
[/pullquote]

جرمن چانسلر انگیلا میرکل آج منگل کی صبح چینی شہر شین یانگ پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران میرکل چِنگ بادشاہت کے دور کے چار سو سال پرانے ایک محل کو دیکھنے جائیں گی۔ واپس برلن کے لیے روانہ ہونے سے قبل وہ ایک صنعتی عجائب گھر اور جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو کی ایک مقامی ساتھی کمپنی کی فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی۔ میرکل تین روزہ دورے پر چین میں ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مابین ہونے والے مذاکراتی دور میں شرکت کرنا تھا۔ اس دوران چینی اور جرمن حکومتوں کے مابین 24 مختلف معاہدوں پر اتفاق رائے ہوا۔

[pullquote]BeLeave in Britain، بریگزٹ کے حق میں ’دا سن‘ کی سرخی
[/pullquote]

برطانیہ کے مقبول ترین اخبار ’دا سن‘ نے بریگزٹ کے حق میں اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کثیر الاشاعت روزنامے نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں اپنے پہلے صفحے پر سرخی لگائی: ’بی لِیو ان برٹن‘۔ اس اخبار نے برطانوی ووٹروں سے کہا ہے کہ برطانیہ کو اور بھی عظیم بنانے کا موقع ہاتھ آ گیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق یورپی یونین سے انخلا کی صورت میں برطانوی جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا اور اُس ثقافت اور اقدار کو تحفظ ملے گا، جن پر برطانوی عوام کو فخر ہے۔

[pullquote]یوگنڈا: پولیس کے مقامی مرکز پر فائرنگ میں فوجی اہلکار ہلاک
[/pullquote]

یوگنڈا میں پولیس کے ایک مقامی مرکز پر فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور اس مرکز میں قید اپنے ایک ساتھی کو آزاد کرانا چاہتے تھے۔ اس واقعے میں سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو قتل اور پولیس کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ چند دنوں کے دوران یوگنڈا کی فوج کے ایک کرنل اور تیس سپاہیوں کو بھی مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں: الیسٹرکک
[/pullquote]

575f901b4f9a0

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کی باؤلنگ کو بہترین قرار دیتے ہوئے سامنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ لارڈز میں کھیلا گیا جہاں آخری روز بارش کے باعث میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تاہم پہلے دومیچوں میں کامیابی کے باعث میزبان ٹیم نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 88 رنز اور چیسٹر لی میں منعقدہ دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم سیریز میں وائٹ واش کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ ٹیم کوسوائے پاکستان کے دیگر بڑی ٹیموں سے ٹیسٹ ٹرافی جیتنے اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

[pullquote]آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز فاتح
[/pullquote]

160614022813_australia_west_indies_tri_series_640x360_afp_nocredit

کیرون پولارڈ نے جیت کا رن حاصل کرنے کے بعد فتح کا جشن اس طرح منایاویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 98 رنز بنائے جبکہ کپتان سٹیون سمتھ نے 74 اور جارج بیلی نے 55 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھویٹ اور کیرون پولارڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم نے مقرر ہدف 45 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]عامر کی ’دنگل‘ کو ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی
[/pullquote]

amir khan

ممبئی: بولی وڈ اداکار عامر خان کی آنے والی فلم ’دنگل‘ اس سے قبل 23 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب اسے رواں سال 16 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں تھیں کہ عامر خان، سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کے باعث اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے اسے اگلے سال ریلیز کریں گے تاہم عامر نے ان خبروں کو بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے اسے ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

[pullquote]انیل کپور پہلی بار اپنے بھتیجے ارجن کے ساتھ کاسٹ
[/pullquote]

بولی وڈ اداکار انیل کپور اور ارجن کپور اصل زندگی میں چچا بھتیجے ہیں اور یہ دونوں اداکار اب فلم میں بھی یہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق انیل کپور اور ارجن کپور انیس بزمی پروڈکشن کی فلم ’مبارکاں‘ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایت کاری مراد کھتانی کریں گے جبکہ دونوں اداکار اپنی اصل زندگی کا رشتہ ہی اسکرین پر ادا کریں گے۔فلم ساز کے قریبی ذرائع کے مطابق ’فلم میں انیل کپور اور ارجن چچا بھتیجے کا کردار کریں گے، ہمیں ہقین ہے کہ شائقین کو یہ جوڑی ضرور پسند آئے گی‘۔فی الحال فلم کا عملہ باقی کاسٹ کو فائنل کرنے میں مصروف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے