بدھ،15 جون 2016 پاکستان اور دنیا بھر سے قومی و عالمی خبروں پر مشتمل آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]طورخم پر کشیدگی بدستور برقرار،افغان سفیر کی طلبی
[/pullquote]

160527110456_pakistan_afghan_border_fata_army_640x360_afp_nocredit

اسلام آباد: ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں طورخم بارڈر پر فائرنگ کے حالیہ واقعے میں ایک افغان بارڈر سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مزید فوجی دستے طورخم بارڈر پر تعینات کردیئے ہیں۔ افغان بارڈر سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت اتوار 12 جون سے شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران تیسری ہلاکت ہے، جس کا آغاز پاکستان کی جانب سے طورخم کے مقام پر ایک گیٹ کی تعمیر کے باعث ہوا۔ دوسری جانب پاکستان عہدیداران کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی اپنی حدود کے اندر سرحدی انتظامات کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

[pullquote]رمضان میں لوڈ شیڈنگ، مختلف شہروں میں احتجاج
[/pullquote]

light

صوابی، ڈی آئی خان، بھکر: حکومتی اعلانات کے برعکس رمضان کے مہینے میں بھی ملک کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے مانکئی کے مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شریک افراد نے اشتعال میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

[pullquote]لاہور میں بہن کو زندہ جلانے والا بھائی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
[/pullquote]

l_139276_123822_updates

لاہورمیں پسند کی شادی پر زندہ جلائی جانے والی لڑکی زینت کے بھائی انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے زینت کے بھائی انیس کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کےلیے اس کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، زینت کی والدہ پروین بیبیاور بہنوئی ظفر پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]مکہ اور مدینہ موسیقی اور فلموں کے چینل دکھانے پر پابندی عائد
[/pullquote]

kaaba2

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کے پیش نظر دونوں شہروں میں موسیقی اور فلموں کے چینل دکھانے پر پابندی عائد
سعودی کمیشن برائے ٹورازم کی طرف سے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں. مکہ مکرمہ ( )حرمین شریفین کی عظمت اور تقدس برقرار رکھنے کے لئے سعودی کمیشن برائے ٹور ازم و قومی ورثہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع زائرین کے تمام ہوٹلوں پرچار اقسام کے ٹی وی چینل دکھانے پرپابندی عائد کر دی ہے جن میں موسیقی اور فلموں کے بعض چینل بھی شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ مقامی لوگوں کے مطالبے پر کیا گیا ہے کیونکہ ان چینلز کی نشریات ان دونوں مقدس شہروں کی حرمت کے منافی ہیں ۔

[pullquote]شامی مہاجرین سے متعلق ڈونرز کا رویہ سست روی کا شکار، یو این ایچ سی آر
[/pullquote]

donald
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے بتایا ہے کہ رواں برس شامی مہاجرین کے لیے ڈونرز کانفرنس میں گیارہ بلین ڈالر کے عطیات کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن چار مہینے گزرنے کے بعد ابھی تک صرف ان رقوم کا چوتھائی حصہ ہی فراہم کیا گیا ہے۔ یہ وعدے امیر ملکوں نے کیے تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ امین عواد کے مطابق شام کے مسلح تنازعے کی وجہ سے لبنان، اردن اور ترکی کو مہاجرین کی مسلسل آمد کا سامنا ہے اور اس صورت حال میں ڈونرز کی اجتماعی ناکامی کا سدباب از حد ضروری ہے۔ عواد کے مطابق فروری میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں گیارہ بلین ڈالر کے وعدوں میں سے اب تک صرف ڈھائی بلین ڈالر ہی مہیا کیے گئے ہیں۔

[pullquote]پاک افغان سرحد پر مزید شیلنگ
[/pullquote]

پاکستان اور افغانستان کی فوجوں کے درمیان دو طرفہ شیلنگ کا دوبارہ تبادلہ ہوا ہے۔ افغان حکام نے تازہ شیلنگ میں ایک افغان گارڈ اور پانچ کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔ افغانستان نے آج بدھ کے روز ایک مرتبہ اِس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے سرحد پر بھاری ہتھیاروں سمیت مزید فوجی نفری تعینات کر دی ہے۔ اتوار کے روز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی مسلح کشیدگی میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستانی سرحد سے جڑے افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے کیونکہ اِس سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی نام مخفی رکھتے ہوئے تازہ شیلنگ کی تصدیق کی ہے۔

[pullquote]امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات آج اوسلو میں
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج بدھ کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں اُن ایرانی شکایات کا جائزہ لیں گے، جن میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے بعد ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ یہ ملاقات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اُس بیان کے تناظر میں عمل میں آ رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جوہری ڈیل کے تحت امریکا اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی حکام کا موقف ہے کہ ڈیل کے بعد ریلیف دے دیا گیا ہے لیکن بین الاقوامی کمپنیاں ایرانی اداروں کے ساتھ کاروباری سودے طے کرنے میں بعض وجوہات کی بنیاد پر تاحال ہچکچا رہی ہیں۔

[pullquote]اورلینڈو فائرنگ: قاتل عمر متین کی بیوی حملے کے ارادے سے آگاہ تھی
[/pullquote]

ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ امریکا میں اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے افغانی نژاد امریکی شہری عمر متین کی بیوی اپنے شوہر کی طرف سے حملے کے منصوبے سے آگاہ تھی۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کو واشنگٹن حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ قاتل کی موجودہ بیوی نور سلمان پر ایک گرینڈ جیوری کے سامنے فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ منگل کے روز امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے رکن سینیٹر اَینگس کنگ کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ نور سلمان اِس مناسبت سے کچھ معلومات رکھتی تھی اور اُس نے حکام کو مطلع نہیں کیا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے نور سلمان نے کہا کہ اُس نے اپنے شوہر سے یہ حملہ نہ کرنے سے متعلق بات کرنے کی کوشش کی تھی۔ عمر متین کی بیوی نے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کو یہ بھی بتایا کہ وہ ایک مرتبہ اپنے شوہر کو پَلس نائٹ کلب بھی لے کر گئی تھی۔

[pullquote]لیبیا: یونٹی حکومت کی فوج نے جہادیوں کا جوابی حملہ پسپا کر دیا
[/pullquote]

شمالی افریقی ملک لیبیا کی یونٹی حکومت نے کہا ہے کہ بندرگاہی شہر سِرت میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کا جوابی حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اِس حملے میں پانچ حکومت نواز فائٹرز ہلاک اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔ جہادیوں نے جوابی حملے میں شہر کے اندر داخل حکومتی فوج کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے شیلنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مختلف مکانوں کی چھتوں پر سے نشانچیوں نے بھی فوجیوں اور معاون فائٹرز کو مسلسل نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کی۔ مغربی اقوام کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت نے اسٹریٹیجیک نوعیت کے ساحلی شہر سیرت پر قبضے کی عسکری مہم گزشتہ ماہ کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔

[pullquote]فرانس کو مزید دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے: فرانسیسی وزیراعظم
[/pullquote]

فرانس کے وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہے لیکن اِس کے باوجود فرانس کو مزید ایسے حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان پیر کی شام میں ایک فرانسیسی پولیس افسر اور اُس کی اہلیہ کے قتل کی واردات کے بعد دیا ہے۔ والس کے مطابق سن 2013 سے لیکر اب تک خفیہ ادارے اور پولیس کم از کم پندرہ دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم نے ملکی خفیہ اداروں اور پولیس سروس کو تلقین کی ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف اپنے نیٹ ورک کو مزید فعال بنائیں۔

[pullquote]بنگلہ دیشی پولیس کا جہادی حملے روکنے کا نیا دفاعی پلان
[/pullquote]

بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کے مغربی حصے میں مسلمان انتہا پسندوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ پولیس مختلف دیہات کے باسیوں کو بانس کے ڈنڈے اور سیٹیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ کسی بھی حملے میں سیٹیاں بجا کر بقیہ افراد کو مطلع کرتے ہوئے مدد کے لیے طلب کیا جا سکے۔ مغربی بنگلہ دیشی ضلع ماگُورا کی پولیس کے سربراہ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس دیہات کی صورت حال بدلنے کی کوشش میں ہے اور ڈنڈے اور سیٹیاں اِس سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ احسان اللہ کے مطابق لوگوں کے مورال کو بلند کرنے سے ہی عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی ابتدا ہو گی۔

[pullquote]چینی بحری جہاز کے جاپانی سمندری حدود میں داخلے کی تصدیق
[/pullquote]

چین کی نیول انٹیلیجنس کا ایک بحری جہاز کچھ دیر تک جاپانی سمندری حدود میں رہنے کے بعد واپس لوٹ گیا۔ جاپانی وزارت خارجہ نے ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کو اس حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ ٹوکیو میں جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے نائب نے بتایا کہ ملکی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود میں چینی بحری جہاز کے داخل ہونے کا پتہ چلا لیا تھا۔ جاپانی سمندری فوج کے مطابق چین کا جاسوسی نظام سے لیس یہ بحری جہاز نوے منٹ تک جاپانی سمندری حدود میں موجود رہنے کے بعد واپس لوٹا۔ جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سن 2004 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی چینی بحری جہاز جاپانی سمندری حدود میں داخل ہوا۔

[pullquote]امریکی صدر دلائی لامہ سے آج ملیں گے
[/pullquote]

تبتی باشندوں کے رہنما دلائی لامہ آج بدھ کے روز امریکی صدر باراک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ چین نے اِس ملاقات کی مذمت کرتے ہوئے دلائی لامہ کو ایک ’خطرناک علیحدگی پسند‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر پہلے بھی دلائی لامہ سے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ آج کی ملاقات بھی بند دروازے کے پیچھے ہو گی۔ اس ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دلائی لامہ اپنی ’چین کو تقسیم کرنے کی سیاسی خواہشات کی تسلی کی خاطر مذہبی لبادہ اوڑھ کر دنیا بھر میں ڈھنڈورا پیٹ‘ رہے ہیں۔

[pullquote]عراقی کرد ایک ارب ڈالر ماہانہ کے بدلے بغداد سے معاہدے پر تیار
[/pullquote]

عراقی کردوں نے بغداد حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا وعدہ کرے تو یہ کرد اپنے علاقوں سے عراقی خام تیل کی برآمد میں اضافے پر تیار ہو جائیں گے۔ عراقی حکومت نے رواں برس مارچ سے کرد علاقوں سے پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی برآمد روک دی تھی۔ تیل کی اس برآمد سے ہونے والی آمدنی پر بغداد حکومت اور خود مختار عراقی کردستان کے درمیان تنازعہ پایا جاتا ہے۔ کرد پائپ لائن سے عراق کا سرکاری ادارہ نارتھ آئل کمپنی بحیرہ روم میں ترک بندرگاہ جیہان تک یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل خام تیل پہنچا رہا تھا۔ اِس پائپ لائن کے ذریعے کرد بھی اپنے علاقے سے خام تیل جیہان پہنچاتے ہیں۔

[pullquote]چین کی طرف سے شمالی کوریا کو بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندی
[/pullquote]

بیجنگ حکومت نے کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کو ایسے سامان اور ٹیکنالوجی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جو ممکنہ طور پر اسلحہ سازی میں استعمال ہو سکتا ہو۔ یہ نئی چینی پابندیاں شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔ جن مصنوعات کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں بعض دھاتیں اور لیزر ویلڈنگ کے آلات بھی شامل ہیں۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ایسے سامان کی برآمد کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہو۔

[pullquote]غلط سزا کی تلافی، نیوزی لینڈ حکومت لاکھوں ڈالر ادا کرے گی
[/pullquote]

نیوزی لینڈ کی حکومت ایک شخص کو غلط سزا دیے جانے کی بھاری مالی تلافی پر آمادہ ہو گئی ہے۔ ٹائنا پورا نامی شخص کو جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں بیس برس کی سزا کاٹنا پڑی تھی حالانکہ اُس نے ان جرائم کا ارتکاب کیا ہی نہیں تھا۔ اِس عدالتی غلطی کے ازالے کے طور پر نیوزی لینڈ کی حکومت ٹائنا پورا کو اٹھارہ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر زر تلافی ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے اُس سے باضابطہ طور پر معافی بھی مانگی ہے۔ ٹائنا پورا کو آک لینڈ کی رہائشی ایک خاتون سوزن برڈَیٹ کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے جرم میں سن 1994 میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سزا اعلیٰ ترین عدالت نے سن 2015 میں ختم کر دی تھی۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]عمران خان نے کوہلی کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا
[/pullquote]

l_139267_100203_updates

سابق کپتان عمران خان نے ویراٹ کوہلی کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا، آل رائونڈر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں ویرات سچن کی نسبت اچھی اننگز کھیلتا ہے ۔
ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئےسابق کپتان عمران خان نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین ویراٹ کوہلی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر سےزیادہ بہتر بیٹسمین ہیں۔ویراٹ کوہلی کا ٹیمپرا منٹ سچن سے زیادہ بہتر ہے ، سچن ٹنڈولکر نے مشکل وقت میں اتنی زیادہ اچھی اننگز نہیں کھیلی جتنی ویراٹ کوہلی نے کھیل کر دکھائی ہیں۔80کے عشرے میں ووین رچرڈز بڑے بیٹسمین تھے پھر برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر آئے لیکن جو صلاحیت اور تیکنیک ویراٹ کوہلی کی ہے وہ بہت شاندار ہے۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]وزارت داخلہ نےایان علی کا نام ای سی ایل سےخارج کردیا
[/pullquote]

aayan ali

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پرسیکریٹری داخلہ عارف احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر ایان علی کا نام ای سی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے