معروف قوال امجد صابری کو کراچی میں قتل کر دیا گیا

ملک کے معروف قوال امجد صابری کو آج کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

نفصیل کے مطابق امجد غلام فریدصابری قوال اپنی ہنڈا سٹی گاڑی میں جا رہے تھے کہ لیاقت آباد 10 نمبر میں ان کی گاڑی پر دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ امجد صابری کی بھانجی کا کہنا ہے کہ انہیں کئی گولیاں لگی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق امجد صابری قوال کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو زندگی کی بازی ہار گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو 6 گولیاں لگی ہیں . پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں .

ڈی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کی گاڑی سلیم صابری چلا رہے تھے جو اس حملے میں‌شدید زخمی ہیں .

امجد صابری معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے .

خیال رہے کہ دو دن قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کو دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کا تاحال علم نہیں ہو سکتا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے