امجد صابری قتل کیس ، ایک مجرم گرفتار

امجد صابری کا قاتل کون؟؟ قتل کی اُلجھی ڈور کا پولیس کو سرا مل گیا ، سُرجانی ٹاؤن سے قتل میں ملوث شخص پکڑا گیا ، گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں ، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،گرفتار شخص کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا دعوٰی ہے کہ ملزم نے امجد صابری قتل کیس سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے امجد صابری قتل کیس کے سلسلے میں سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔ تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے