ایبٹ آباد ، اسپتال میں کرپشن

وزیر اعلی کی صوبائی انسپکشن ٹیم نے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس کی نئی تعمیر شدہ ڈینٹل گائنی پیڈز بلڈنگ کی تعمیرات اور خریدے گئے آلات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

گائنی پیڈز کے آلات کی خریداری میں تیرہ کڑوڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی سامنے آنے کے بعداسپتال انتظامیہ سے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی، نئے بورڈ آف گورنرز نے من پسند تحقیقاتی کمیٹی بنا کراصل ذمنہ دران کو کلین چٹ دیتے ہوئے تیرہ کڑوڑ روپے سے زائد رقم معاف کر دی

۔
کے پی کے کے بڑے سرکاری ٹیچنگ اسپتال ایوب میڈیکل کمپلکس کی بورڈ آف گورنرز کرپٹ مافیا کیساتھ مل گئی، وزیر اعلی کے پی کے کی صوبائی انسپکشن ٹیم نے نئی تعمیر شدہ ڈینٹل اور گائنی پیڈز یونٹ کی جہاں بلڈنگ کی تعمیرات کو غیرتسلی بخش قرار دیا وہیں گائنی پیڈز یونٹ کیلئے خریدے گئے آلات میں تیرہ کڑوڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی کا بھی کھوج لگا لیا

گائنی پیڈز یونٹ کی خریدای کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے پندرہ ممبران کو اس کا ذمنہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے فوری ریکوری کی بورڈ آف گورنرز کو سفارش کر دی، ذمنہ دارن میں پرنسپل ڈاکٹر عزیز النساء ، ڈاکٹر شاہد سلطان ، سابق ایم ایس ڈاکٹر افتخار، داکٹر عمر حیات،سجاد عالم و دیگر شامل ہیں

تاہم بورڈ آف گورنرز نے بجائے ان ممبران کو سزا دینے اور ان سے تیرہ کڑوڑ سے زائد کی رقم وصول کرنے کے اپنی من پسند افراد کی کمیٹی بنا کر انہیں بے قصور قرار دینے کیساتھ اہم عہدوں پر بھی تعینا ت کر دیا،جبکہ بی او جی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں کوئی بھی ٹیکنیکل ایکسپرٹ شامل نہیں تھا جبکہ نیب پہلے ہی اس بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے