فیس بک کا خفیہ پیغام کا تجربہ

ابھی محدود پیمانے پر خفیہ پیغامات کی سروس پر تجربہ کیا جا رہا ہے

سماجی رابطے کی معرو ف ویب سائٹ فیس بک اپنے میسینجر صارفین کے لیے ایسی میسج سروس کا تجربہ کر رہی ہے جس میں پیغامات تھوڑی دیر کے بعد از خود غائب ہو سکتے ہیں۔
فیس بک نے کہا کہ یہ ذاتی یا نجی پیغامات صارفین کی خواہش کے مطابق ایک معینہ مدت کے بعد غائب ہوجائیں گے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایک نئی ’خفیہ میسیج‘ سروس کا حصہ ہے جس کا محدود پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

اس میں پیغام ارسال کرنے والے ایک آلے یا مشین کا انتخاب کرتے ہیں اور اس طرح ارسال کیے جانے والے پیغامات اسی آلے یا مشین پر سٹور (جمع) ہوتے ہیں۔

اور جس پیغام کے بارے میں ’غائب‘ کا متبادل استعمال کیا جاتا ہے وہ اس مشین سے بھی ڈلیٹ ہو جاتا ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ ’کسی کے ساتھ خفیہ بات چیت آپشنل (اختیاری) ہے اور خفیہ پیغامات ایک ہی مشین پر پڑھے جا سکتے ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ ہر کسی کے لیے موزوں تجربہ نہیں ہو سکتا ہے۔‘

اس میں غائب کا ایک متبادل ہے جس کا استعمال اختیاری ہے

فیس بک نے مثال کے طور پر صحت اور مالی امور کے بارے میں بات چیت کی اس ضمن میں نشاندہی کی ہے کہ لوگ اسے خفیہ یا راز رکھنا چاہیں گے لیکن دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ معاشقے بھی اس ضمن آ سکتے ہیں۔

فیس بک نے کہا ہے کہ ابھی اس کا محدود سطح پر تجربہ کیا جا رہا ہے لیکن گرمیوں کے بعد یہ زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگا۔

ابھی ویڈیو اور جی آئی ایف تصاویر خفیہ طور پر مشترک نہیں کی جا سکتی ہیں۔

اس سروس کے غلط استعمال کے خلاف شکایت کرنے کے لیے اس میں ایک علیحدہ فیچر ہوگا اور اس کے متعارف ہونے کے بعد کسی پیغام کے ڈلیٹ ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے تاکہ پیغامات پر انتباہ جاری کیا جا سکے۔

اپنے تکنیکی دستاویز میں فیس بک نے وضاحت کی ہے کہ اسے سادہ متن پر مشتمل پیغامات تک اس وقت تک رسائی نہیں ہوگی جب تک کہ خفیہ بات چیت میں شامل کوئی شخص اس کے بارے میں رپورٹ نہیں کرتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے