لاہور: پاک بھارت سرحدی محافظوں کا سالانہ اجلاس آج صبح لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحد پر مشترکہ گشت کے معاملات زیر غور آئینگے…
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا وفد ان دنوں اسلام آباد میں ہے۔ وفد کے ارکان نے بھارتی سفیر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وفد آج لاہور پہنچے گااور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پاکستان رینجرز کےساتھ سالانہ میٹنگ ہوگی۔ میٹینگ میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں اورسزا پوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی پر بھی غور کیا جائےگا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی اور بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی، بی ایس ایف کرشن کمار شرما کر یں گے۔بھارتی وفد 28 جولائی کو وطن واپس چلا جائے گا…