نوازشریف کو ووٹ کی وجوہات

[pullquote] پرچہ سیاسیات[/pullquote]

سوال۔نوازشریف کو ووٹ دینے کی دس وجوہات تحریر کریں۔
جواب۔نوازشریف کو ووٹ دینے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے۔
۲۔نوازشریف نے موٹر وے بنائی۔
۳۔نوازشریف نے جلسے میں کیمے والے نان بانٹے۔
۴۔نوازشریف کے بندے نے مجھے تھانے سے چھڑاویا۔
۵۔نوازشریف نے روشن پاکستان کا وعدہ کیا۔
۶۔نوازشریف نے تھانہ کلچر بدلنے کا پانچویں بار وعدہ کیا۔
۷۔نوازشریف نے محکمہِ صحت و تعلیم میں اصلاحات کا بھی پانچویں بار وعدہ کیا۔
۸۔نوازشریف نے قوم کی لوُٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ کیا۔
۹۔نوازشریف نے بُلٹ ٹرین چلانے کا وعدہ کیا۔
۱۰۔نوازشریف نے مجھے لیپ ٹاپ بھی دیا۔جس پر میں "غلط”فلمیں دیکھتا ہو ں۔

مندرجہ بالا وجوہات کی بِنا ہر نوازشریف کو ووٹ دیا تھا جن میں ان کے کچھ کارنامے اور کچھ وعدے شامل ہیں۔یقیناً وہ اپنے وعدے پورے نہیں کر پائے مگر مجھے قوی امید ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا جب وہ اپنے وعدے پورے کریں گے۔اگر حدانحواستہ میاں صاحب نہ کر پائے تو ان آئندہ نسلوں میں سے کوئی ضرور یہ وعدے پورے کرے گا۔میں ان کے بعد مریم نواز کو ووٹ دوں گا وہ بھی نہ کر پائیں تو ان کی اولاد کو دوں گا مگر ووٹ صرف "شیر "کو دوں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے