تعلیمی ضروریات اور ہم

دین اسلام کی رو سے تعلیم ہر مرد اور عورت پر ضروری ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے غارِحرا میں حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل فرمائی تو پہلا حکم ہی علم حاصل کرنے پر دیا , ہمارے پیارے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمایا کہ ” علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے ” اس حدیث مبارکہ سے علم کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
آج کے ہمارے معاشرے میں جہاں تعلیم عام ہو گئی وہیں مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں

آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف ایک عرصہ سے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس کمی کو کچھ حد تک پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں… ضلع پونچھ جو کہ تعلیمی درجہ بندی میں پاکستان بھر میں اول نمبر پر ہے لیکن یہاں بھی اس کا کریڈیٹ پرائویٹ تعلیمی اداروں کو جاتا ہے جیسے کہ تحصیل ہجیرہ حلقہ نمبر دو میں مخمڈن کالج اپنی مثال آپ ہے

یہاں کی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں کے لوگوں کا مڈل کلاس سے تعلق ہے اور جہاں وہ زندگی کی اور بنیادی ضروریات کی کمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کی بنیادی ضروریات کی کمی کا بھی سامنا کر رہے ہیں. اکتوبر 2005 کے کے قیامت خیز زلزلے میں تباہ ہونے والے سکول ابھی تک بحال نہ ہو سکے اور نہ کسی نے اس طرف توجہ دی دوسرا ان اداروں کی عمارات تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں سکول اپ گریڈ نہ ہو سکے جس کی وجہ سے پرائویٹ ادارے دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ دوسرے سرکاری اداروں کی طرح سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے..
اس سارے معاملے میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم براہراست متاثر ہوئی ہے کیونکہ گاؤں میں بچیو ں کے سرکاری سکولز نہ ہونے کے برابر ہے اور اگر کوئی ہے تو اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تربیت ہے. آج دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن ہمارے لوگ ابھی تک زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیم اولین فریضہ ہے ہمیں آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور حکومت کو اپنی باقی ترجیحات میں تعلیم کو اول حیثیت دینا ہوگی امید ہے نئی حکومت اس سلسلے ميں خاطر خواہ توجہ دے گی کیونکہ امید پر دنیا قائم ہے..

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے