عید الاضحی پر آنے والی نئی فلم ’ایکٹر ان لا‘ اپنے ساتھ کئی راز اور سرپرائزز لیے ہوئے ہے۔ جہاں فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد لگتا ہے کی فلم کی کہانی ہی کھل گئی ہے وہیں اس میں ابھی کئی راز اور چھپے ہیں اور خیال ہے کہ فلم کی ہیروئن کے بجائے توجہ شاید کوئی اور سمیٹ کر نہ لے جائے۔
اور وہ توجہ سمیٹنے والی کوئی اور نہیں بلکہ سپر سٹار ماہرہ خان ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان ایکٹر ان لا میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہورہی ہیں اور یہ خبر آنے کے بعد یہ گمان ہے کہ کہیں ماہرہ ہی پوری فلم پرنا چھا جائیں۔ اب وہ کس کرادر میں آرہی ہیں یہ تو فلم یا آگے آنے والے ٹریلرہی سے پتا چلے گا۔
فلم کے باقی سرپرائززمیں سے مشہور ٹیوی اینکر اوراب ماڈلنگ اور فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی پر کشش ثنا بچہ بھی صحافی کے کردارمیں موجود ہیں جبکہ مشہور اداکار ہمایوں سعید بھی کیمیو رول میں شامل ہیں۔