سی پیک میں اسلامک بینکاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اسحاق ڈار

[pullquote]کراچی: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی فنانسنگ میں اسلامک بینکاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔[/pullquote]

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پہلی ورلڈ اسلامک فنانس فورم سے اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی فنانس سے غربت کا خاتمہ اور دولت کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے۔ وزیر خزانہ نے اسلامی بینکوں کی اعلیٰ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کام کو مخصوص شعبوں تک محدود کرنے کے بجائے معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھائیں۔

اسحا ق ڈار نے مزید کہا کہ اسلامی بینکاری پر بنائی گئی اسٹرینگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے امپلی مینٹیشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے