گھمن صاحب کا موقف جان کر حیرت ہوئی کہ موصوف بلاتحقیق الزام لگانے پر کیسے آگ میں جلنے کی بات کر رہے ہیں حالانکہ یہی وہ حضرت ہیں جو سرچ, ریسرچ کر کے ذاکر نائیک جیسے اتنے بڑے عالم کو کیا سے کیا ثابت کر دیتے ہیں جو نیرہ جھوٹ کا پلندہ ہوتا ہے- جن کی کل زندگی ہی مسلکوں کی لڑائی کرنا ,کروانا ہے -جو شخص فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے اتنے جھوٹ گھڑ لیتا ہو اسکی بات پر کون یقین کر سکتا ہے؟
دیکھیں نہ تو گھمن کوئی عائشہ رض ہیں نہ ان کی بیوی منافقین کی سردار – اگر دستاروں کی بات ہے تو ان کی بیوی کے پاس اس سے کم مقدس نہیں ,جس کا تعلق بھی بڑے تبلیغی گھرانے سے ہے – بلفرض حضرت گھمن کی بات مان لی جائی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خاتون تو انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جھوٹی ہے جو اپنی بیٹی اور مدرسے کی کمسن بچیوں پر بھی الزام لگانے سے باز نہیں آئی – مرغی بھی بچوں کو بچانے کے لیے شیر سے لڑ جاتی ہے اور یہ عورت دنیا کو بتاتی ہےکہ حضرت گھمن ان کی بیٹی کے ساتھ ہی صرف ….. نہیں کرتے بلکے مدرسے, دین کے نام پر استاد بن کر کیا کیا کرتے ہیں – اس عورت کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور گھمن ایصال ثواب کے بجائے منظر پر آکر اسکی ڈیمانڈ اسی طرح کرے جیسے وہ خاتون کر رہی ہے – مگر گھمن آپ کو اتنا بےوقوف لگتا ہے؟ وہ صرف ایصال ثواب کرے گا –
ایک طرف وہ حضرات ہیں جو مسلک بچانے کے چکر میں مسلک کو ننگا کر رہے ہیں گھمن کے دفاع میں بچگامہ سوالوں کی لسٹ بنا کر کہ مفتی ریحان اپنے شناختی کارڈ اور سند کی کاپی بھیجے -حد ہے اور بےحد ہے -گویا زین العابدین صاب کی بیٹی حسان اللہ احسان ہے جس کی لوکیشن کا کسی کو پتا نہیں اور جیسے یہ کوئی بہت سیکرٹ کھیل یا 911 ٹائپ کانسپریرسی ہے جس کے سارے کردار سیکرٹ ہیں ,جس کے پیچھے کوئی ایلوموناٹی یا فریمیسن ہیں – حالانکہ زین العابدین صاحب کا گھرانا اکابر پرستوں میں جانا پہچانا اور سارے اکابر پرستوں کی بلکل پہنچ میں ہے -ایک کال یا کچھ دیر ڈرائیو کی دوری پہ ہے –
بہتر طریقہ اور حل اس کا یہ یے کہ علماء اس میں کودیں معاملات کی طے تک پہنچیں گھمن کا مدرسہ سیل کریں اور ایک ٹیم بنائی جائے جو مدرسوں کے مالی اور جسمانی معاملات کا آڈٹ کرے اور رپورٹ دے – یہ کوئی ایک شخص کا ذاتی مسئلہ نہیں معاشرتی مسئلہ ہے اور سنگین قسم کا مسئلہ یے اسے کوئی مردہ دل شخص ہی ہلکہ لے سکتا ہے – بلفرض عمران خان یا جاوید غامدی کی بیوی یا کچھ کم عمر بچیاں غامدی صاحب کے بارے میں یہ خارش کروانے والا انکشاف کرتی تو کیا ہوتا ؟ یہ حضرات آسمان پھاڑ دیتے یازمین تباہ کر دیتے لیکن گھمن صاحب مناظر اسلام ہے تو چلتا ہے
مولانا الیاس گھمن کی سابقہ بیوی کے خط کے حوالے سے تحریر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں